بیٹے کا نام اذان رکھنا کیسا ہے۔
لفظ ’’اذان‘‘ کے لغوی معنی خبردار کرنے، آگاہ کرنے اور اطلاع دینے کے ہیں، جبکہ عرف میں مخصوص الفاظ کے ذریعے نماز کے لیے پکارنے کو اذان کہا جاتا ہے۔ لہٰذا اس معنی کے اعتبار سے بچے کا نام ’’اذان‘‘ رکھنے کی گنجائش ہے۔
کما فی سنن أبي داود: عن أبي الدرداءرضی اللہ عنہ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم.اھ أخرج الإمام أبوداود السجستانی في ’’سننه‘‘ (باب ماجاء فی تغییر الاسماء ،ج:7،ص:303،رقم الحدیث : 4948)۔
وفی مصباح اللغات:الاذان ''خبردار کرنا'' اھ(ص:31، مط:قدیمی کتب خانه)۔