نام رکھنے کا حکم

عطائے زہرہ نام رکھنے کا حکم

فتوی نمبر :
100623
| تاریخ :
2026-10-21
معاشرت زندگی / بچوں کے اسلامی نام / نام رکھنے کا حکم

عطائے زہرہ نام رکھنے کا حکم

مجھے یہ پوچھنا ہے کہ عطاءِ زہرا نام کا کیا مطلب ہے؟ کیا یہ نام درست ہے یا اس میں شرک کا کوئی پہلو ہے؟ میں اپنی بیٹی کا یہ نام رکھنا چاہتی ہوں۔اس سے پہلے میں نے اپنی بیٹی کا نام میرحا (Mirha) رکھا ہے، لیکن سب لوگ کہہ رہے ہیں کہ اس کا مطلب درست نہیں ہے۔براہِ کرم مجھے دونوں ناموں کے بارے میں رہنمائی فرمائیں کہ کیا میں میرہا ہی رہنے دوں یا اسے تبدیل کر دوں؟ جزاک اللہ خیراً!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

بچی کے لیے "عطائے زہرہ " نام تجویز کرنا موہم شرک ہونے کی وجہ سے مناسب نہیں ، اس کے برخلاف اگر بچی کا نام "فاطمہ زہرا " یا فقط "زہرا" رکھ دیا جائے ، تو یہ زیادہ بہتر ہوگا۔مرَ حا"را پر زبر کے ساتھ تلفظ کرنے کی صورت میں اس کا مطلب تکبر کرنے کے ہیں ، لہذا معنی کے غیر مناسب ہونے کی وجہ سے بچی کے لئے یہ نام تجویز کرنا درست نہیں ، بلکہ اس نام کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن یا امت کی دیگر نیکوں کار خواتین کے ناموں سے کوئی نام یا کوئی دوسرا اچھا بامعنی نام رکھنا چاہیے۔(ماخوذ از تبویب)

مأخَذُ الفَتوی

کما فی رد المحتار: تحت (قوله قد نسخ) لعل وجهه زوال علة النهي السابقة بوفاته عليه الصلاة والسلام تأمل (الی قولہ)ولا يسميه حكيما، ولا أبا الحكم ولا أبا عيسى ولا عبد فلان ولا يسميه بما فيه تزكية نحو الرشيد والأمين فصول العلامي. أي لأن الحكم من أسمائه تعالى فلا يليق إضافة الأب إليه أو إلى عيسى أقول: ويؤخذ من قوله ولا عبد فلان منع التسمية بعبد النبي ونقل المناوي عن الدميري أنه قيل بالجواز بقصد التشريف بالنسبة، والأكثر على المنع خشية اعتقاد حقيقة العبودية كما لا يجوز عبد الدار اهـ(کتاب الحظر و الاباحۃ ج:6 ص:418 ناشر: الحلبی)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 100623کی تصدیق کریں
0     60
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات