احکام عمرہ

احرام پہن کر نیت کرنے سے پہلے خوشبو والے صابن سے ہاتھ دھونے کا حکم

فتوی نمبر :
99798
| تاریخ :
2026-09-27
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

احرام پہن کر نیت کرنے سے پہلے خوشبو والے صابن سے ہاتھ دھونے کا حکم

السلام علیکم، میں نے پوچھنا تھا کہ میں نے عمرے کے لیے جانا ہے، تو کیا جب میں گھر سے احرام پہنتا ہوں، ابھی میں نے نیت کوئی نہیں کی، نیت کا میرا ارادہ ہے کہ میں جہاز میں کروں گا، تو کیا ایئرپورٹ پہ جو دو تین گھنٹے انتظار ہیں، تو اس میں اگر واشروم وغیرہ یوز کرتا ہے بندہ، تو کیا کوئی خوشبو والا صابن سے ہاتھ دھو سکتا ہے؟ ابھی نیت اس نے نہیں کی، احرام صرف پہنا ہوا ہے، تو مہربانی کرکے اس حوالے سے گائیڈ کیجیے گا۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ احرام کی چادریں پہننے کے بعد جب تک حج یا عمرہ کی نیت نہ کی جائے، تب تک احرام کی پابندیاں لازم نہیں ہوتی،لہذا احرام کی چادریں پہننے کے بعدسائل عمرہ کی نیت کرنے سے پہلے ائیرپورٹ وغیرہ پر کسی خوشبو والے صابن سے ہاتھ دھولے تو اس پر کوئی دم وغیرہ لازم نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في السنن لابن ماجه: عن عائشة، أنها قالت: طيبت رسول الله صلى الله عليه وسلم لإحرامه قبل أن يحرم، ولحله قبل أن يفيض، قال سفيان: بيدي هاتين.(باب الطيب عند الإحرام، ج: 4، ص: 162، ط: دار الرسالة العالمية)
وفي غنية الناسك: ويسن بعد الغسل أي يستعمل الطيب في بدنه إن كان عنده وإلا فلا يطلبه عناية أفاد أنه من السنن الزوائد لا الهدي كما في السراج نهر، ويجوز بما لا تبقى عينه بعد الإحرام اتفاقا وكذا بما تبقى عينه بعده كالمسك والغالية عندهما وهو قول الشافعي أيضا وقال محمد إنه يكره ويجب بذلك عنده دم وهو قول مالك والزفر رضي الله تعالى عنهم وبما لا تبقى عينه أفضل خروجا عن الخلاف ويستحب بالمسك لما صح بل تواتر عنه صلى الله عليه وسلم الخ(ص: 34، ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامية)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 99798کی تصدیق کریں
0     43
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات