احکام عمرہ

دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

فتوی نمبر :
49809
| تاریخ :
2022-03-09
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

السلام علیکم! مفتی صاحب! میں اور میری بیوی عمرے پر جانا چاہتے ہیں، سوال یہ ہے کہ دوران عمرہ اگر حیض آجائے تو کیا کرنا چاہیے اور ہمارے سفر ۲۱ دن کا ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیوی کو اگر عمرے کا احرام باندھنے سے قبل حیض آجائے تو ایسی صورت میں اسے چاہیے کہ غسل یا وضو کرنے کے بعد عمرے کی نیت سے تلبیہ پڑھے، لیکن اس وقت جو دور کعت نماز پڑھی جاتی ہے، وہ نہ پڑھے ، چنانچہ ایسا کرنے سے وہ محرمہ بن جائے گی، اسی طرح احرام باندھنے کے بعد اگر اسے حیض آجائے تو پھر مکہ مکرمہ داخل ہونے کے بعد انتظار کرے، اور جب حیض سے پاک ہو جائے تو عمرہ کی ادائیگی کرے، لیکن اگر حیض سے پاک ہونے تک وہاں ٹھہرنے کی اجازت نہ ہو یا کوئی اور شرعی عذر ہو تو ایسی صورت میں حالت حیض میں ہی عمرہ کی ادائیگی کرے اور اس دوسری صورت میں سائل کی بیوی کے ذمہ دم دینا بھی لازم ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح البخاري؛ عن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وسلم دخل عليها، وحاضت بسرف، قبل أن تدخل مكة، وهي تبكي، فقال: «ما لك أنفست؟» قالت: نعم، قال: «إن هذا أمر كتبه الله على بنات آدم، فاقضي ما يقضي الحاج، غير أن لا تطوفي بالبيت» فلما كنا بمنى، أتيت بلحم بقر، فقلت: ما هذا؟ قالوا: ضحى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن أزواجه بالبقر اھ (7/ 99)
و في الهداية في شرح بداية المبتدي: " وإذا حاضت المرأة عند الإحرام اغتسلت وأحرمت وصنعت كما يصنعه الحاج غير أنها لا تطوف بالبيت حتى تطهر " لحديث عائشة رضي الله عنها حين حاضت بسرف اھ (1/ 156)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سید حبیب عالمگیر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 49809کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات