اسلام علیکم !محترم سائل مقروض ہے ، لیکن قرض ادا کرنے کی کوئی تاریخ طے نہیں اور نہ ہی قرض خواہ شدت سے قرض کی واپسی کا طالب ہے ،سائل کو عمرہ ادایئگی کا موقع مل رہا ہے تو کیا ایسے میں عمرہ ادا کیا جا سکتا ہے جب میں مقروض بھی ہوں ؟ جواب عنایت فرمائیں ۔ جزاک اللہ خیرا
مقروض(سائل)کو اپنے اوپر قرض ادا کرنے کا یقین ہو اور قرض دینے والے نے مہلت دے رکھی ہو ، تو سائل کا عمرہ پر جانا بلاشبہ جائز اور درست ہے ،لیکن سائل کو قرض کی ادائیگی میں مشکل یا تردد ہو یا قرض خواہ مطالبہ کررہا ہو ، تو پہلے قرض ادا کرنا چاہیۓ ۔