اگر کسی کے خاوند کی وفات ہو جائے اور وفات سے پہلے اس کے شوہر کی پوری فیملی سمیت بشمول بیوی کا ویزہ بھی لگ گیا ہو اور ائیر ٹکٹ بھی آ گئی ہوں ،تو پھر بیوی کو کیا کرنا چاہیئے؟جب کہ خاوند کی وفات کی وجہ سے وہ عدت میں آگئی ہے ، کیا عورت پردہ میں عمرہ ادا کر سکتی ہے ؟ جب کہ اس کے ساتھ بالغ بچے بھی ہوں ؟اس سلسلے میں تفصیل سے رہنمائی چاہیئے۔
واضح ہوکہ عورت کیلئے دورانِ عدت عمرہ کا سفر کرنا شرعاً جائز نہیں ،لہذا صورتِ مسؤلہ میں مذکور معتدہ عورت کیلئے عمرے پر جانا شرعاً جائز نہیں ،بلکہ اس کو چاہیے کہ اپنا عمرہ مؤخر کر دے اور عدت ختم ہونے پر عمرے پر جانے کا انتظام کرے۔
کما فی الفتاوی الھندیة : المعتدۃ لاتسافر لا للحج و لا لغیرہ اھ (1/535)-