کیا زندہ انسان کے لیے عمرہ کرنا جائز ہے ؟بغیر احرام کے مکہ مکرمہ میں داخل ہو سکتے ہیں ؟اگر ہماراعمرہ کا ارادہ نہیں ہو یا کسی کام کے لیے جارہے ہوں ۔
جی ہاں !کسی زندہ انسان کے لیے بھی عمرہ کرنا جائز ہے ،جو حضرات میقات سے باہر رہتے ہیں وہ جب بھی مکہ میں داخل ہو نے کا ارادہ کریں، چاہے حج یا عمرہ کے ارادہ سے ہو یا دوسری کسی ضرورت سے تو ان پر "عند الاحناف "ہر دفعہ میقات سے پہلے احرام باندھنا لازم ہے ۔
کما فی الہندیة : ففي الحج النفل تجوز النيابة حالة القدرة؛ لأن باب النفل أوسع، كذا في السراج الوهاج اھ (1/257)۔
وفیھا أیضاً : ولا يجوز للآفاقي أن يدخل مكة بغير إحرام نوى النسك أو لا ولو دخلها فعليه حجة أو عمرة كذا في محيط السرخسي في باب دخول مكة بغير إحرام. اھ(1/221)۔