احکام عمرہ

ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

فتوی نمبر :
67524
| تاریخ :
2023-09-08
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

ترجمہ : السلام علیکم ! میرا سوال یہ ہے کہ : اگر کوئی بندہ ہیئر ٹرانسپلاٹ کراتا ہے ،یعنی کہ بال لگواتا ہے ،اور وہ جب نوکری کے حوالے سے سعودی عرب جاتا ہے تو وہ عمرہ کرکے بال کیسے کٹائے گا؟ کیونکہ آپریشن کے بعد بال 8 مہینے تک نہیں کٹا سکتے ہیں اور اس جگہ پر بال نہیں آتے جہاں پر بال لگائے گئے ہوں، تو کیا صرف اس جگہ سے کٹا لیں جہاں ہمارے قدرتی بال ہوں ؟ یہ بات سمجھا دیں ! شکریہ ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ مرد کے حق میں حلق ( استرے سے بال صاف کرنا) افضل ہے ،اور قصر ( ایک پورے کے بقدر مکمل سر سے بال کاٹنا) جائز ہے ،لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل کیلئے مذکور عذر کی وجہ سے اگر حلق کرانا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں سائل پر قصر کرانا لازم ہے ،جسکی صورت یہ ہے کہ تمام سر یا کم از کم ایک چوتھائی سر کے بالوں کو پوروں کی مقدار سے تھوڑا سا زیادہ کاٹا جائے ،تاکہ یقینی طور پر بالوں کا قصر ہوجائے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الدر المختار: (ثم قصر) بأن يأخذ من كل شعره قدر الأنملة وجوبا وتقصير الكل مندوب والربع واجب ( الیٰ قولہ ) وحلقہ لکل افضل
وفی الشامیۃ: قولہ ثم قصر: أي أو حلق كما دل عليه قوله وحلقه أفضل وقوله بأن يأخذ (الیٰ قولہ) قال في البحر: والمراد بالتقصير أن يأخذ الرجل والمرأة من رؤوس شعر ربع الرأس مقدار الأنملة كذا ذكره الزيلعي، ومراده أن يأخذ من كل شعرة مقدار الأنملة كما صرح به في المحيط، وفي البدائع قالوا: يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة حتى يستوفي قدر الأنملة من كل شعرة برأسه لأن أطراف الشعر غير متساوية عادة، قال الحلبي في مناسكه وهو حسن،(قوله وحلقه أفضل)

أي هو مسنون وهذا في حق الرجل،وأشار إلى أنه لو اقتصر على حلق الربع جاز كما في التقصير، لكن مع الكراهة لتركه السنة فإن السنة حلق جميع الرأس أو تقصير جميعه اھ ( 2/515) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67524کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات