کیا عمرہ کے دوران حرمین(مکہ و مدینہ ) میں نمازیں قصر پڑھی جائیں گییا مکمل ؟ بہتر حالت کونسی ہوگی؟
عمرہ کرنے والے نے اگر 15 دن سے کم اقامت کی نیت کی ہو تو وہ اپنی نمازوں میں قصر کرے گا، البتہ کسی مقیم امام کی اقتداء میں اگر نماز پڑھے تو وہاسکی اقتداء میں مکمل نماز پڑھے گا، اور اگر حرم مکہ یا مدینہ دونوں میں الگ الگ یا کسی ایک میں اسکی 15 دن یا اس سے زیادہ اقامت کی نیت ہو تو وہ بہر حال پوری نماز پڑھے گا ، چاہے تنہا نماز پڑھے یا کسی امام کی اقتداء کرے۔
کمافی البدائع : ان فرض المسافر من ذوات الأربع ركعتان لاغير -اھ(1/463)۔
وفی التنوير مع شرحه : او ينوى اقامة نصف شهر اى حقيقة اوحكمااھ (2/(728)۔
وفی الدر: اما اقتداء المسافر بالمقيم فیصح فى الوقت ويتم اھ (2/ 736)۔