عمرہ میں طوافِ اور سعی کر لینے کے بعد چپل کھو گئی, نئی چپل پہنی جس میں ابھری ہوئی ہڈی چھپ گئی , اس کے بعدحلق کروایا دم تو نہیں پڑا ؟مطلع فرمائیں
سائل نے اگر احرام کی حالت میں ممنوعہ چپل ایک گھنٹہ سے زیادہ اور بارہ گھنٹے سے کم پہنی ہو تو اس پر صدقہ لازم ہے،اور اگر ایک گھنٹہ سے کم پہنی ہو تو ایک یا دو مٹھی گیہوں صدقہ کرنا واجب ہے-