عمرہ میں سعی کرنے کے بعد احرام میں رہتے ہوئے اپنی بیوی کے بال کاٹ دیے۔ کیا اب مجھ پہ کفارہ ہوگا؟
عمرے کے تمام افعال ادا کرنے کے بعد احرام کھولنے سے پہلے شوہر کے لیے اپنے بال کٹوانے سے قبل بیوی کے بال کاٹنا جائز اور درست ہے، اور اس کی وجہ سے کوئی دم لازم نہ ہو گا۔
کما فی غنیۃ الناسک: ولو حلق راسہ او راس غیرہ من حلال او محرم جاز لہ الحلق لم یلزمھما شئ اھ(فصل فی الحلق ص: 174 ناشر:ادارۃ القرآن و العلوم الاسلامیۃ)