علمی معلومات

اسرافیل علیہ السلام سے صور کو قبض کرنے کا حکم

فتوی نمبر :
98386
| تاریخ :
2026-08-12
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

اسرافیل علیہ السلام سے صور کو قبض کرنے کا حکم

استفسار: صور کو عرش کے ذریعے قبض کرنے کی حکمت کیا ہے؟ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ! میرا ایک سوال قیامت کے دن صور اور اسرافیل علیہ السلام سے متعلق ہے، ایک تفصیلی روایت، جسے حدیثِ صور کہا جاتا ہے، میں یہ الفاظ منقول ہیں: فيأمر الله عز وجل العرش فيقبض الصور من إسرافيل، ثم يقول: ليمت إسرافيل، فيموت" یعنی جب نفخۂ صعق کے بعد مختلف فرشتوں کی وفات کا ذکر آتا ہے، تو روایت میں بیان کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ عرش کو حکم دیں گے، پس عرش اسرافیل علیہ السلام سے صور قبض کر لے گا، پھر اسرافیل علیہ السلام کو موت دی جائے گی۔ یہ روایت المعجم الکبیر للطبرانی، حدیث الصور میں مذکور ہے۔ تاہم محدثین نے اس تفصیلی روایت کو صحیح قرار نہیں دیا؛ امام بخاری سے اس کے بارے میں «حديث الصور مرسل ولم يصح» منقول ہے، میرا اصل سوال یہ ہے: اگر اس روایت کے مذکورہ الفاظ کو سامنے رکھا جائے، تو اللہ تعالیٰ عرش کو صور قبض کرنے کا حکم کیوں دیں گے؟ اللہ تعالیٰ اگر چاہیں تو صور کو بھی ختم فرما سکتے ہیں، کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہیں، اور اگر دوبارہ صور کی ضرورت ہو تو اسے دوبارہ پیدا کرنا بھی اللہ تعالیٰ کے لیے مشکل نہیں۔ پھر روایت میں خاص طور پر یہ ذکر کرنے کی کیا حکمت ہے کہ عرش صور کو اسرافیل علیہ السلام سے قبض کرے گا؟ کیا اس سے یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ صور کو قیامت کے بعد کسی مقصد کے لیے دوبارہ استعمال کیا جائے گا؟ یا قرآن و صحیح احادیث میں ایسی کوئی دلیل موجود ہے کہ صور کو بعد میں دوبارہ استعمال کیا جائے گا؟ یا پھر اس جملے کا مقصد صرف یہ بیان کرنا ہے کہ اس وقت اسرافیل علیہ السلام سے صور لے لیا جائے گا، اور اس کے بعد صور کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا، اس کی کوئی تفصیل ہمیں وحی سے معلوم نہیں؟ براہِ کرم قرآن، صحیح احادیث اور معتبر ائمۂ حدیث کی تشریحات کی روشنی میں وضاحت فرمائیں، اور اگر اس روایت کی صحت یا اس کے الفاظ کے بارے میں مزید کوئی اہم علمی وضاحت ہو تو وہ بھی بیان فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیراً۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنِ کریم اور احادیث صحیحہ سے صرف نفخِ صور اور اس کے نتیجے میں موت وصعق اور پھر بعث کا ثبوت ہے؛ صور کو بعد از قیامت محفوظ رکھنے، ختم کرنے یا دوبارہ استعمال کرنے کے بارے میں کوئی صحیح صریح دلیل موجود نہیں۔جبکہ «حديثُ الصور» کی یہ طویل روایت اگرچہ امام طبرانی وغیرہ نے نقل کی ہے، لیکن اس کی سند میں إسماعيل بن رافع ہے جس پر متعدد ائمۂ جرح نے کلام کیا ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے صراحتاً «مرسل ولم يصح» قرار دیا، جبکہ حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے اسے «غريب جدًّا» قرار دیتے ہوئے اس کے بعض الفاظ میں نکارت، اسناد کے اضطراب اور متعدد احادیث کو یکجا کرکے روایت کرنے کا احتمال ذکر کیا ہے۔ اس لیے مذکورہ جملے کی حکمت متعین کرنے کے بجائے توقف کیا جائے اور جو کچھ وحیِ صحیح سے ثابت ہے اسی پر اکتفا کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كمافي «تفسير ابن كثير - ت السلامة» : «هذا حديث [مشهور] (5) وهو غريب جدا، ولبعضه شواهد في الأحاديث المتفرقة (6) وفي بعض ألفاظه نكارة. تفرد به إسماعيل بن رافع قاص أهل المدينة، وقد اختلف فيه، فمنهم من وثقه، ومنهم من ضعفه، ونص على نكارة حديثه غير واحد من الأئمة، كأحمد بن حنبل، وأبي حاتم الرازي، وعمرو بن علي الفلاس، ومنهم من قال فيه: هو متروك. وقال ابن عدي: أحاديثه كلها فيها نظر إلا أنه يكتب حديثه في جملة الضعفاء.
قلت: وقد اختلف عليه في إسناد هذا الحديث على وجوه كثيرة، قد أفردتها في جزء على حدة. وأما سياقه، فغريب جدا، ويقال: إنه جمعه من أحاديث كثيرة، وجعله سياقا واحدا، فأنكر عليه بسبب ذلك. وسمعت شيخنا الحافظ أبا الحجاج المزي يقول: إنه رأى للوليد بن مسلم مصنفا قد جمع فيه كل الشواهد لبعض مفردات هذا الحديث، فالله أعلم. (3/ 287 ط دارطیبۃ ،ریاض)
وفي «البداية والنهاية» : فذكره إلى هنا كان في أصل أبي بكر بن المقرئ، عن أبي يعلى رحمه الله تعالى. هذا حديث مشهور، رواه جماعة من الأئمة في كتبهم، كابن جرير في تفسيره، والطبراني في الطوالات وغيرها، والبيهقي في كتاب " البعث والنشور "، والحافظ أبي موسى المديني في الطوالات أيضا - من طرق متعددة، عن إسماعيل بن رافع قاص أهل المدينة، وقد تكلم فيه بسببه. وفي بعض سياقاته نكارة واختلاف، وقد بينت طرقه في جزء مفرد.
قلت: وإسماعيل بن رافع المديني ليس من الوضاعين، وكأنه جمع هذا الحديث من طرق وأماكن متفرقة، وساقه سياقة واحدة، فكان يقص به على أهل المدينة، وقد حضره جماعة من أعيان الناس في عصره، ورواه عنه جماعة من الكبار; كأبي عاصم النبيل، والوليد بن مسلم، ومكي بن إبراهيم، ومحمد بن شعيب بن شابور، وعبدة بن سليمان، وغيرهم، واختلف عليه فيه قتادة، يقول: عن محمد بن يزيد، عن محمد بن كعب، عن رجل، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم. وتارة يسقط الرجل.
وقد رواه إسحاق بن راهويه، عن عبدة بن سليمان، عن إسماعيل بن رافع، عن محمد بن يزيد بن أبي زياد، عن رجل من الأنصار، عن أبي هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم.
ومنهم من أسقط الرجل الأول، قال شيخنا الحافظ المزي: وهذا أقرب، وقد رواه عن إسماعيل بن رافع الوليد بن مسلم، وله عليه مصنف بين شواهده من الأحاديث الصحيحة. وقال الحافظ أبو موسى المديني بعد إيراده له بتمامه: وهذا الحديث وإن كان في إسناده من تكلم فيه، فعامة ما فيه يروى مفرقا بأسانيد ثابتة. ثم تكلم على غريبه.(19/ 322 ط دارھجر ،تركي)
وفي «الكامل في ضعفاء الرجال» : روى عنه إسماعيل بن رافع حديث الصور مرسل ولم يصح.
سمعت ابن حماد يذكره عن البخاري.
قال الشيخ: وهذا حديث الصور الذي ذكره البخاري رواه الوليد بن مسلم، وأبو عاصم النبيل وغيرهما عن إسماعيل بن رافع عن محمد بن يزيد بن أبي زياد عن رجل عن محمد بن كعب القرظي، عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم حديث الصور بطوله.
حدثنا إبراهيم بن دحيم عن هشام بن عمار عن الوليد بن مسلم.
قال الشيخ: وهذا الذي قال البخاري أنه لا يصح لأنه يذكره في إسناده رجل.(7/ 518 ط الكتب العلمية ، بيروت)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 98386کی تصدیق کریں
0     47
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 4
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • رفعِ یدین اور دیگر اختلافی مسائل میں بحث ومباحثہ کرنا

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات