کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں یہ معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ ایک کتاب جس کا نام ’’موت کا منظر اور مرنے کے بعد کیا ہوگا‘‘ہے یہ کتنی معتبر ہے؟ کسی نے مجھے بتایا ہے کہ یہ کتاب معتبر نہیں ہے، اب آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ اﷲ حافظ
مذکور کتاب ’’موت کا منظر اور مرنے کے بعد کیا ہوگا‘‘ عقائد اور عبادات کے بجائے پند و نصائح اور ترغیب و ترہیب پر مشتمل ہے جس سے فکرِ آخرت پیدا ہوتی ہے اور عمل کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، اس لئے اس کتاب میں بعض کمزور باتوں کا ہونا مضر نہیں ، البتہ مذکور کتاب میں بعض روایات ضعیف اور غیر معتبر بھی ہیں ، اس لئے اس کتاب میں بیان کی گئی جواز اور عدمِ جواز کی روایات پر عمل کرنے یا آگے بیان کرنے سے پہلے کسی عالمِ دین سے اس کی تحقیق کروالی جائے۔ واﷲ اعلم بالصواب