علمی معلومات

کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

فتوی نمبر :
60558
| تاریخ :
2011-04-23
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کبیرہ گناہ بغیر توبہ کے کبھی معاف نہیں ہوتے ، مذکورہ جملہ قاعدۂ کلیہ کے طور پر بیان کیا جاتا ہے جبکہ یہ حدیث ( من حمل جنازۃ أربعین خطوۃ کفرت عنہ أربعین کبیرۃ(طحطاوی علی مراقی الفلاح، ص:۳۳۱) بظاہر اس قاعدہ کے مدِّمقابل ہو رہی ہے۔
۱۔ اگر ان میں کوئی تطبیق ہے تو ان کی وضاحت کر دیں؟
۲۔ حدیث کا حکم بیان فرما دیں ضعیف، موضوع وغیرہ ہونے کے اعتبار سے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اوّلاً تو یہ جاننا چاہیے کہ صغائر و کبائر کی معافی اور عدمِ معافی کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے، وہ کسی قاعدہ و قانون کے پابند نہیں، وہ چاہیں تو کبیرہ کو معاف فرما دیں ’’لایسئل عما یفعل و ھم یسئلون‘‘ اور ثانیاً یہ کہ صغیرہ اور کبیرہ کی کوئی منصوص تعریفات نہیں، بلکہ ہر گناہ اپنے مافوق کو دیکھ کر صغیرہ اور ماتحت کو دیکھتے ہوئے کبیرہ کہلاتا ہے، اس لیے بعض دفعہ ان دونوں کا ایک دوسرے پر اطلاق کر دیا جاتا ہے، چنانچہ فقہاء کی تصریح کے مطابق مذکورہ حدیث میں ’’أربعین کبیرۃ‘‘ سے صغائر مراد ہیں، لہٰذا مذکورہ قاعدہ اور اس حدیث میں کوئی تعارض نہیں ہے، نیز یہ حدیث فقہاء نے روایت بالمعنیٰ کے طور پر نقل فرمائی ہے اور جس روایت سے یہ معنیٰ لیا گیا ہے وہ محدیثین کے نزدیک سنداً ضعیف بھی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی تفسير روح المعاني: ﴿وَ يَغْفِرُ ما دُونَ ذلِكَ﴾ عطف على خبر إن ( إلی قوله) أي يغفر ما دونه من المعاصي و إن عظمت و كانت كرمل عالج، ولم يتب عنها تفضلا من لدنه و إحسانا لِمَنْ يَشاءُ أن يغفر له ممن اتصف بما ذكر فقط(3/ 50)۔
و فی تفسير روح المعاني: و قال الواحدي: الصحيح أن الكبيرة ليس لها حد يعرفها العباد به، و إلا لاقتحم الناس الصغائر اه (3/ 18)۔
و فی المعجم الأوسط: أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : ’’مَنْ حَمَلَ جَوَانِبَ السَّرِيرِ الْأَرْبَعَ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ كَبِيرَةً‘‘۔
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، وَ لَمْ يَرْوِهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ " اه (6/ 99)۔
و فی مجمع الزوائد و منبع الفوائد: عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ’’مَنْ حَمَلَ جَوَانِبَ السَّرِيرِ الْأَرْبَعَ كَفَّرَ اللَّهُ عَنْهُ أَرْبَعِينَ كَبِيرَةً‘‘ ".رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَ فِيهِ عَلِيُّ بْنُ أَبِي سَارَةَ، وَ هُوَ ضَعِيفٌ اه(3/ 26)۔
و فی حاشية ابن عابدين: تحت قوله (كفرت عنه أربعين كبيرة) ببناء كفرت للفاعل، و ضميره للجنازة على تقدير مضاف: أي حملها، و الكبيرة قد تطلق على الصغيرة لأن كل ذنب صغير بالنظر لما فوقه، كبير بالنسبة لما تحته اه(2/ 231)۔
و فی الفقه الإسلامي و أدلته للزحيلي: ذكره الزيلعي و الكاساني في البدائع. و ذكر ابن عباس عن واثلة: ’’من حمل بجوانب السرير الأربع، غفر له أربعون كبيرة‘‘ و هو ضعيف اه(2/ 1539)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60558کی تصدیق کریں
0     1644
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات