علمی معلومات

’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

فتوی نمبر :
26653
| تاریخ :
2020-10-26
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

جناب محترم! میرا سوال یہ ہے کہ ایک مخصوص گروہ کے چند لوگ حکیم الامت جناب مولانا اشرف علی تھانوی کا رسالہ ’’الامداد‘‘ کو لے کر بہت باتیں بناتے ہیں جس کا حوالہ یہ ہے کہ (ماہِ صفر 1336 ہجری، جلد 3 صفحہ 35) اس رسالہ میں ایک شخص نے مولانا اشرف تھانوی صاحب کے نام کا کلمہ اور درود شریف پڑھی ہے اور جواب میں مولانا اشرف علی تھانوی نے اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے تو آپ اس واقعہ کا کوئی سدِ باب تجویز فرمادیں، مگر گزارش ہے کہ وہ الزامی نہیں، علمی جواب ہو، تاکہ میں اس کا جواب دے سکوں علمی طریقہ سے، کیوں کہ ایک عام آدمی جب یہ واقعہ پڑھتاہے تو اس کو کفر ہی جانتاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

حضور اقدسﷺ خاتم الرسل ہیں، جو شخص آپ کے بعد کسی کو بھی رسول جانے، وہ کافر ہے، یہ تمام اہل سنت والجماعۃ، بلکہ تمام اہل اسلام کا عقیدہ ہے، پس جو شخص حالت بیداری واختیار میں قصداً کسی اور کے نام کا کلمہ پڑھے، وہ اسلام سے خارج ہے، خود حضرت مولانا اشرف علی تھانویؒ، بلکہ تمام اکابر علماء دیوبند کا بھی یہی فتویٰ ہے، حضرت تھانویؒ نے کبھی کسی سے اپنے نام کا کلمہ یا درود شریف نہیں پڑھوایا اور وہ کیسے پڑھواتے، جب کہ وہ خود ہی اس کو کلمہ کفر قرار دے کر ایسے شخص کو کافر کہتے ہیں۔
جو شخص حضرت مولانا اشرف علی تھانوی کی طرف اس کلمہ کو منسوب کرکے ان کو کافر کہتاہے، وہ بہت بڑا بہتان باندھتاہے اور اس کی وجہ سے وہ خود ہی اس کی زد میں آجاتاہے، جبکہ جہاں تک سوال میں مذکور واقعہ کا تعلق ہے تو اس کا اصل قصہ یہ ہے کہ ایک شخص نے خواب میں دیکھا کہ وہ کلہ طیبہ پڑھنا چاہتاہے، مگر اس کی زبان پر ’’لا اله الا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ جاری ہوتاہے، پھر جب بیدار ہوا تو اس کو بہت سخت پریشانی لاحق ہوئی اور اس خواب کے متعلق حضرت تھانویؒ کو یہ سارے حالات لکھ کر بھیج دئیے تو آپ نے خواب کی تعبیر کے طو پر جواب میں لکھا کہ تم جس کی طرف رجوع کرناچاہتے ہو، وہ متبع سنت ہے اور ہر عقلمند جانتاہے کہ خواب میں جو کچھ نظر آتاہے وہ غیر اختیاری ہونے کے علاوہ بیداری کے حالات کا حکم نہیں رکھتا اور پروپیگنڈا کرنے والے بھی جانتے ہیں، مگر ضد وعناد کا کوئی علاج نہیں، اس کی وجہ سے انسان کے دماغ پر پردے پڑ جاتے ہیں، واللہ الہادی الی الصراط المستقیم۔ واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 26653کی تصدیق کریں
3     6743
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات