احکام عمرہ

سر پر زخم ہونے کی وجہ سے عمر ہ کے بعد حلق کیسے کروائے ؟

فتوی نمبر :
97926
| تاریخ :
2026-07-28
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

سر پر زخم ہونے کی وجہ سے عمر ہ کے بعد حلق کیسے کروائے ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته!
استاد جی ایک چھوٹا سا سوال تھا کہ اگر کوئی آدمی عمرہ کرے اور سر کا حلق کروائے، حلق کروانے کی وجہ سے سر پر بہت سارے دانے نکل آئے ہوں یا زخم وغیرہ ہو گئے ہوں، تو وہ کچھ دن مدینہ رہ کر دوبارہ واپس آ کے عمرہ کرے، اب وہ سر پہ اگر استرا پھرواتا ہے حلق کروانے کے لیے تو زخم اس کا اور زیادہ خراب ہوتا ہے، خون نکلتا ہے۔ اور اگر قصر کرواتا ہے تو بال بہت چھوٹے ہیں جو کہ مشین کے اندر آ ہی نہیں رہے۔ تو اب وہ کیا کرے گا؟ اس کا کیا حل ہے؟جواب واٹس ایب کردیں

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ تفصیل کے مطابق مذکور شخص کے اگر پورے سر پر دانے نہ ہوں بلکہ سر کا ایک چوتھائی حصہ صحیح سالم ہو تو ایسی صورت میں عمرے کے احرام سے نکلنے کے لئے سر کے اس صحیح سالم حصے پر استراپیرا کر حلق کرنا یا مشین وغیرہ کے ذریعے ایک پورے کے بقدر بال چھوٹے کرکے قصر کرنا لازم ہوگا،اسی طرح اگر پورے سر پر دانے یا زخم وغیرہ تو ہوں لیکن قینچی یا مشین سےایک پورے کے بقدر بال کاٹ کر قصر کرنے ،یا احتیاط کے ساتھ استرہ پیرا کر حلق کرنے میں تکلیف نہ ہوتی ہو تو احرام سے نکلنے کے لئے قینچی یا مشین سے ایک پورے کے بقدر سر کے پورے بال یا کم از اکم سر کے ایک چوتھائی کی حد تک بال کاٹ کر قصر کرنا یا استرا پیرانا لازم ہوگا،اس کے بغیر احرام سے نکلنا درست نہ ہوگا،البتہ اگر مذکور بالا صورتوں پر عمل کرنا ممکن نہ ہو تو ایسی صورت میں مذکور شخص کے لئے فقط احرام سے نکلنے کی نیت کرنا کافی ہوگا،چنانچہ جب وہ احرام سے نکلنے کی نیت کرلے گا تو وہ احرام سے نکل جائے گا،اور اس عذر کی وجہ سے حلق یا قصر نہ کرنے کی وجہ سے ا س پر کوئی دم یا کفارہ وغیرہ لازم بھی نہ ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی المصنف لابن ابی شیبہ:
"عن ابن نافع، عن أبيه قال: كان ابن عمر، رجلا ‌أصلع فكان إذا حج أو اعتمر أمر على رأسه الموسى."
(باب في الرجل يعتمر بعد الحج من قال يجري على رأسه الموسى، ج:3، ص:221،ط:مكتبة العلوم والحكم )
وفی المحيط البرهاني :
"وإذا ‌جاء ‌وقت ‌الحلق، ولم يكن على رأسه شعر بأن كان حلق قبل ذلك، أو بسبب آخر، ذكر في الأصل أنه يجري الموس على رأسه؛ لأنه لو كان على رأسه شعر كان المأخوذ عليه إجراء الموس، وإزالة الشعر فما عجز عنه سقط وما لم يعجز عنه يلزمه، ثم اختلف المشايخ أن إجراء الموس مستحب أو واجب، والأصح أنه واجب لما ذكرنا الخ(‌‌‌‌الفصل: في الحلق والتقصير، ج:2، ص:475،ط:دار الكتب العلمية، بيروت)
وفی غنیۃ الناسک:
"يجب إجراء الموسى على الأقرع و ذي قروح إن أمكنه هو المختار، و إن تعذر جميعا بأن يكون شعره قصير او برأسه قروح لا يمكنه الحلق سقطا عنه وحل بلا شيئ ، والأحسن أن يؤخر الإحلال إلى آخر أيام النحر و إن لم يؤخر فلا شيئ عليه."
( فصل في الحلق، مطلب إذا تعذر الحلق و التقصير سقطا جميعا، ص:280، ط:المصباح)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سلیم اللہ علیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 97926کی تصدیق کریں
0     48
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات