میں مکہ عمرہ کرنے آئی ہوں، لیکن میرے پیریڈز شروع ہو گئے تھے، تو میں نے میقات پر نیت کر لی۔ ویسے مجھے 4 دن کے پیریڈز ہوتے ہیں اور میں 5ویں دن پاکی کا غسل کر لیتی ہوں، لیکن یہاں جب میں نے 5ویں دن پاکی کا غسل کر کے عمرہ کرنے چلی گئی اور عمرہ کر لیا، لیکن جب ہوٹل واپس آئی تو ایک خون کا قطرہ آ گیا تھا۔ اب مجھے آپ بتا سکتے ہیں کہ کیا میرا عمرہ ہوا یا نہیں؟ اور اب مجھے کیا کرنا چاہیے؟
واضح ہوکہ اگرکوئی عورت حیض شروع ہونے کے بعد ایامِ عادت پورے ہونے پر غسل کرلے، لیکن دس دن کے اندر دوبارہ خون ظاہر ہوجائے تو درمیانی پاکی کا زمانہ بھی حیض ہی شمار ہوگا؛ محض عادت کے ایام گزرنے سے حیض کا حکم ختم نہیں ہوتا۔لہٰذا صورتِ مسئولہ میں سائلہ کاناپاکی کی حالت میں کیاگیاطواف درست ادانہیں ہوا،اس طواف کااعادہ لازم تھا،چنانچہ اگراس نےمکہ میں قیام کے دوران پاکی کی حالت میں دوبارہ طواف کرلیاہوتواس کاعمرہ اداہوچکاہےالبتہ ناپاکی کی حالت میں طواف کے لیے مسجدمیں جانے پرتوبہ واستغفارکرےلیکن اگروہ طواف کا اعادہ کیے بغیروطن واپس لوٹ چکی ہو، تو اس پر ایک بکری بطور دم حدودِ حرم میں ذبح کرنا واجب ہے۔