آج کے دور کےاہلِ فترت کون لوگ ہیں ؟
اہلِ فترت سے مراد درحقیقت وہ لوگ ہیں جو دو انبیاء علیہم السلام کی بعثت کے درمیانی زمانے میں پیدا ہوئے ہوں اور ان تک کسی نبی کی دعوت نہ پہنچی ہو۔ اس مفہوم کے اعتبار سے اہلِ فترت کا زمانہ بعثتِ نبوی ﷺ کے ساتھ ختم ہوگیا، لہٰذا اب حقیقی معنیٰ کے اعتبار سے کسی پر اہلِ فترت کا اطلاق نہیں ہوسکتا۔
کما فی التنزیل العزیز: ﴿وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِينَ حَتَّىٰ نَبْعَثَ رَسُولًا﴾ (الإسراء: 15)
وفي رد المحتار: وأما الاستدلال على نجاتهما بأنهما ماتا في زمن الفترة مبني على أصول الأشاعرة أن من مات ولم تبلغه الدعوى يموت ناجيا، أما الماتريدية، فإن مات قبل مضي مدة يمكنه فيها التأمل ولم يعتقد إيمانا ولا كفرا فلا عقاب عليه، بخلاف ما إذا اعتقد كفرا أو مات بعد المدة غير معتقد شيئا. (كتاب النكاح، باب نكاح الكافر، 3/184، ط: سعيد)