احکام عمرہ

ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کیلئے مسجد عائشہ جانے اور احرام بدلنے کا حکم

فتوی نمبر :
96245
| تاریخ :
2026-06-10
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

ایک سے زیادہ عمرہ کرنے کیلئے مسجد عائشہ جانے اور احرام بدلنے کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، مفتی صاحب! ایک عمرہ مکمل کرنے کے بعد والدین یا دیگر رشتہ داروں کی طرف سے نفلی عمرہ کرنے کے لیے بار بار حرم سے باہر صرف مسجد عائشہ ہی جانے سے متعلق لوگ باتیں کرتے ہیں کہ یہ ضعیف میقات ہے۔بعض کہتے ہیں کہ عمرہ نہیں ہوتا، اس کی کیا حقیقت ہے؟ نیز یہ بھی بتائیں کہ ایک ہی احرام باربار استعمال کرنا جائز ہے یا اسکو ہر بار دھونے کی ضرورت ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ ایک سفر میں یکے بعد دیگرے کئی عمرے ادا کیے جاسکتے ہیں، مکہ مکرمہ میں موجود شخص کے لیے عمرہ کی میقات چونکہ حل ہے اور سب سے قریبی حل (میقات) مسجد عائشہ ہے، لہذا اگر دوسرا، تیسرا، چوتھا عمرہ کرنے کے لیے مسجد عائشہ سے احرام باندھا جائے تو شرعاً جائز اور درست ہے، لہذا سوال میں ذکر کردہ بات کی کوئی حقیقت نہیں۔ جبکہ ایک ہی احرام میں کئی سارے عمرے ادا کیے جاسکتے ہیں، اس کے لیے ہر بار احرام کی چادر کو دھونا یا دوسری چادر استعمال کرنا شرعاً لازم نہیں، البتہ اگر احرام کی چادریں میلی ہوگئی ہوں تو دھولینا زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففي غنية الناسك: ماذا هو الافضل في احرام العمرة للمكي من الجعرانة او من مسجد عائشه؟
والافضل احرامها من التنعيم من معتمر عائشه رضي الله عنها، قيل هو المسجد الادنى من الحرم وقيل: انه مسجد الاقصى الذي على الأكمة، قيل: هو الاظهر (كبير) ثم من الجعرانة واختار الطحاوي رحمه الله عكسه كما هو مذهب مالك رحمه الله والشافعي رحمه الله. (ص: ١٠٠ مط: مكتبة معارف القران)
أفضل المواقيت للمكي في إحرام العمرة: وأفضل مواقيتها لمن بمكة التنعيم ثم الجعرانة وقد مر التفصيل في المواقيت. (ص: 323 مط: مكتبة معارف القران)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبدالوہاب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 96245کی تصدیق کریں
0     7
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات