علمی معلومات

تعرف الاشیاء باضدادہا قاعدہ کی وضاحت

فتوی نمبر :
95839
| تاریخ :
2026-05-30
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

تعرف الاشیاء باضدادہا قاعدہ کی وضاحت

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
عرض ہے کہ
مشہور قاعدہ ہےکہ "تعرف الاشیاء باضدادها
رہنائ اس امر پر یہ مطلوب ہے کہ
کیا ہر چیز کو اسکی ضد کے ذریعے پہچانا جاتا ہے؟یا پہچانا جا سکتا ہے ؟
جیسے رات کے ذریعے دن
مذکر کے ذریعے مؤنث وغیرہم
ان دو مثالوں میں ان اشیاء کو ضد کے ذریعے سے پہچانا جارہا ہے
اول: تو اس بات کی تصریح کی جاۓ کہ مخلوق کی ضد کیا ہوگی؟
ثانی:کیا مخلوق کی ضد خالق ہوگی؟
اگر ہوسکتی ہے تو کیا اس مطلب یہ ہوسکتا ہے کہ ہم خالق کو مخلوق کے ذریعے پہچانیں گے؟
جیساکہ کہا جاتا ہے کہ اللہ کو پہچاننا ہے تو اسکی مخلوق میں غور وفکر کرو
آخری میں سب سے ضروری اس کی رہنمائی فرمائیں کہ.
اس طرح کی بحث میں پڑنا اور ایسے دعوے کرنے والا کا اہلسنت والجماعت کے مذہب میں کیا حکم ہے

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اولاًیہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ "تُعْرَفُ الْأَشْیَاءُ بِأَضْدَادِهَا" (چیزیں اپنی ضدوں سے پہچانی جاتی ہیں) کوئی ایسا کلی اور قطعی قاعدہ نہیں کہ ہر چیز کی معرفت لازماً اس کی ضد ہی سے حاصل ہو، بلکہ یہ ایک عمومی بات اورقاعدہ اکثریہ ہے کہ اکثروبیشتر اشیاء کی حقیقت اور امتیاز ان کی ضد کے مقابلے سے زیادہ واضح ہوجاتا ہے، جیسے دن اور رات، روشنی اور تاریکی، علم اور جہالت وغیرہ۔
لہٰذا ہر چیز کے لیے ضد کا ہونا ضروری نہیں، اور نہ ہر چیز کی معرفت صرف ضد ہی کے ذریعے حاصل ہوتی ہے۔
جہاں تک مخلوق اور خالق کا تعلق ہے تو اہلِ سنت والجماعت کے نزدیک خالق اور مخلوق کو ایک دوسرے کی ضد قرار دینا درست نہیں؛ کیونکہ "ضد" ان دو چیزوں کو کہا جاتا ہے جو ایک ہی جنس میں ہوں اور ایک دوسرے کی نقیض یا مقابل ہوں، جبکہ اللہ تعالیٰ اپنی ذات و صفات میں یکتا، بے مثل اور مخلوق سے بالکل ماورا ہیں۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے: (لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ)(اس جیسی کوئی چیز نہیں)
لہٰذا خالق اور مخلوق کے درمیان ضدین کاتعلق ہرگز نہیں کہ اس کی معرفت کےلیےاس قسم کے قاعدوں کوبطوردلیل پیش كياجائے، البتہ یہ کہنا درست ہے کہ مخلوقات میں غور و فکر کرنے سے خالق کی قدرت، حکمت، ربوبیت اور وحدانیت کا علم حاصل ہوتا ہے؛ کیونکہ مخلوق اپنے خالق کے وجود اور اس کی صفاتِ کمال پر دلالت کرتی ہے۔ قرآنِ کریم نے انسانوں کو بار بار آسمانوں، زمین، سورج، چاند اور دیگر مخلوقات میں غور کرنے کی دعوت دی ہے۔
باقی ایسے دقیق عقائدی مباحث میں بلا ضرورت الجھنے، مناظرانہ انداز اختیار کرنے یا شکوک و شبہات پھیلانے سے اجتناب ضروری ہے ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد سعد جاوید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 95839کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • رفعِ یدین اور دیگر اختلافی مسائل میں بحث ومباحثہ کرنا

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات