احکام عدت

عدت کے نان و نفقہ اور بچہ کی پرورش کےحق کا حکم

فتوی نمبر :
92298
| تاریخ :
2026-02-17
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

عدت کے نان و نفقہ اور بچہ کی پرورش کےحق کا حکم

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عرض ہے کہ میں مسمٰی ۔۔۔ ساکن حال۔۔۔ کالونی قبرستان کے قریب ۔۔۔ مسجد کے قریب رہائش پزیر ہوں ،عرض ہےکہ میری بیٹی بنام ۔۔۔۔۔، جسکی شادی تقریباً 2 سال قبل ۔۔۔ سے ہوئی تھی،اس دوران اللہ نے دو بچیاں دی ہیں، ایک ڈیڑھ مہینے کی، اور دوسری 14 مہینے کی، مگر اس دوران ۔۔۔ کی بہنیں جو کہ طلاق یافتہ ہیں، انہوں نے بلا وجہ میری بیٹی کا جینا حرام کیا ہے، اور معمولی بات پر میری بیٹی کو مارنا، اسکی ویڈیو بناتے تھے،تا کہ یہ ثابت ہو جائے کہ۔۔۔ نفسیاتی ہے، حالانکہ یہ سب فضول ہے، انہیں نا چاقیوں کی وجہ سے 16 جنوری کو طلاق دی ہے ،جس کا ثبوت موجود ہے ،اور بچیاں بھی ۔۔۔کے پاس ہیں، اور اب یہ بھی پوچھنا ہےکہ ۔۔ کی عدت کتنی ہو گی؟ مزید یہ کہ ۔۔۔ اور اسکی بہن مل کرمیری بیٹی کی ویڈیو بناتے تھے، شرعاً حرام کام کا ارتکاب کرتے تھے ،اور بچیوں کا خرچہ کس کے ذمہ ہے؟ اور کب تک بچیاں ماں کے پاس رہیں گی؟
مزید یہ کہ جب سے میری بیٹی کی شادی ہوئی ہے، اسی وقت سے اب تک دھوکہ اور فراڈ ہی کرتا رہا ہے، اور میری بیوی کے انتقال کے وقت خرچ واخراجات کیلئے داماد نے مختلف مرحلوں میں 30 ہزار روپے کے قریب تعاون کی مد میں دئیے تھے، طلاق کے بعد اب داماد کہہ رہا ہے کہ میں نے ادھار دیئے ہیں ،اور میں کہتا ہوں کہ اگر آپ نے ادھار دئے ہیں، تو میں قرآن پر پیسے رکھتا ہوں، آپ اٹھالیں ،اور میر ی بیوی کے انتقال کے 14 یا 15 مہینے ہو چکے ہیں، اسکا جینا حرام کر کے رکھا ہے، اور میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں، رکشہ چلا کے گزر بسر کرتا ہوں، 60 سال میری عمر ہے، بیمار رہتا ہوں ،اسکو کہاں سے پیسے دوں گا ،اور داماد نے جو کچھ میرے ساتھ کیا ،شرعاً اسکا حکم بیان کیجئے ،میں جواب کا انتظار کروں گا ،لہذا آنجناب سے گزارش ہےکہ مجھے فتوی دیں،تا کہ میں اہل علاقے کی صلح کمیٹی کے سامنے پیش کرسکوں، آپکی عین نوازش ہوگی۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکرکردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی برحقیقت ہو، اس میں کسی بھی قسم کی غلط بیانی اور دروغ گو ئی سے کام نہ لیا گیا ہو ،اس طور پر کہ واقعۃً سا ئل کے داماد نے اپنی بہنوں کے ساتھ ملکر بلاوجہ اس کی بیٹی کو ستایا، مارا پیٹا، یا اس پر جھوٹا الزام لگایاہو، اوراس کی اجازت کے بغیر خاص طور پر اسے بدنام کرنے، یا جھوٹا ثابت کرنے کے لئے ویڈیو بنائی ہو ،تو یہ تمام افعال شرعاً ناجائز وحرام تھے، جس کی وجہ سے وہ سب گناہ گار ہو ئے ہیں ،لہذاا ن پر لازم ہے کہ اپنے اس غلط رویہ سے باز آکر بصدق دل توبہ واستغفار کریں ، اورآئندہ ایسا نہ کرنے کا پختہ عزم بھی کریں ،اور سائل کی بیٹی سے معافی بھی مانگیں ۔
جبکہ طلاق ثلاثہ ہوجانے کے بعد سائل کی بیٹی پر عدت گزارنا لازم ہے ، چنانچہ جس دن طلاق ہوئی ہے،اس کے بعدسے سائل کی بیٹی تین ماہواریاں مکمل کرے گی ،بشرطیکہ حاملہ نہ ہو۔
اسی طرح میاں بیوی کے درمیان علیحدگی ہو جانے کے بعد بچىوں كى عمر نو سال مکمل ہونے تک ان کی پرورش کا حق ان کی والدہ کو حاصل ہے، بشرطیکہ اس دوران وہ بچیوں کے کسی غیر ذی رحم محرم سے نکاح نہ کرے، یا وہ اپنے حق سے دستبردار نہ ہو جائے، بصورتِ دیگر یہ حق بالترتیب ان بچیوں کی نانی، پھر دادی، پھر خالہ اور پھر پھوپھی کو منتقل ہوگا،اس دوران بچیوں پر آنے والے تمام اخراجات کی ذمہ داری بچیوں کے والد پر لازم ہوگی، اور بچیوں كا مذكور عمروں تك پہنچنے پر اگر والد انہيں اپنی تحویل میں لینا چاہے، تو اس کو لینے کاحق حاصل ہے۔
نیز اسی طرح سائل کی بیوی کے انتقال کے وقت اس کے داماد نے خرچ واخراجات کیلئے مختلف مرحلوں میں 30 ہزار روپے کےقریب تعاون کے مد میں جو رقم دی تھی، اگر واقعۃً قرض کی صراحت کیے بغیر یہ رقم بطور تعاون کے دی ہوتو ایسی صورت میں یہ رقم ہبہ اور گفٹ شمار ہوگی ،لہذا ا ب داماد کے لئے اس رقم کا مطالبہ کرنا شرعاً جائز نہیں ،جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال الله تعالى: وَالْمُطَلَّقَاتُ يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ ثَلَاثَةَ قُرُوءٍ (سورة البقرة /٢٢٨)-
وفی جامع الترمذی: عن ابی صرمۃ، أن رسول اللہ ﷺ قال: من ضار ضار اللہ بہ، ومن شاق شاق اللہ علیہ اھ (کتاب البر والصلۃ عن رسول اللہ ﷺ باب ماجاء فی الخانیۃ و الغشی ج 2 صـ 841 ط: بشری)۔
وفي الدر المختار أيضا: (والحاضنة) أما، أو غيرها (أحق به) أي بالغلام حتى يستغني عن النساء وقدر بسبع وبه يفتى لأنه الغالب. (إلى قوله)،(والأم والجدة) لأم، أو لأب (أحق بها) بالصغيرة (حتى تحيض) أي تبلغ في ظاهر الرواية.اهـ
وفي رد المحتار: (قوله: حتى يستغني عن النساء) بأن يأكل ويشرب ويستنجي وحده، (إلى قوله) (قوله: أي تبلغ) وبلوغها إما بالحيض، أو الإنزال، أو السن ط. (كتاب الطلاق، باب الحضانة، ج: 3، ص: 566، ط: ايج ايم سعيد)۔
وفي الدر المختار: (تستحق) الحاضنة (أجرة الحضانة إذا لم تكن منكوحة ولا معتدة لأبيه) وهي غير أجرة إرضاعه ونفقته ألخ۔
وفي رد المحتار: (قوله: وهي غير أجرة إرضاعه ونفقته) قال في البحر: فعلى هذا يجب على الأب ثلاثة: أجرة الرضاع، وأجرة الحضانة، ونفقة الولد اهـ (كتاب الطلاق، باب الحضانة،ج:3،ص:561،ط:ايج ايم سعيد)۔
وفي الهندية أيضا: والأم والجدة أحق بالغلام حتى يستغني وقدر بسبع سنين وقال القدوري حتى يأكل وحده ويشرب وحده ويستنجي وحده وقدره أبو بكر الرازي بتسع سنين والفتوى على الأول والأم والجدة أحق بالجارية حتى تحيض وفي نوادر هشام عن محمد - رحمه الله تعالى - إذا بلغت حد الشهوة فالأب أحق وهذا صحيح هكذا في التبيين ألخ (الباب السادس عشر في الحضانة، ج: 1، ص: 542، ط: مكتبة ماجدية)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 92298کی تصدیق کریں
0     5
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات