میرا بھائی سعودی عرب میں فوت ہوگیا یکم اگست کو، اس کی میت ۲۳ اگست کو پاکستان لائی گئی اور اسی دن دفنا دی گئی لیکن اس کی فوتگی کی اطلاع ۲۳؍ دن بعد اس کی بیوی کو دی گئی، اس کی بیوی کی عدت کب سے شروع ہوگی؟ جس دن فوت ہوا تھا یا جس دن اس کو دفنایا گیا؟ برائے مہربانی اس مسئلہ میں رہنمائی فرمائیں۔
جس دن سائل کے بھائی کا انتقال ہوا ہے اس دن سے بیوہ کی عدت شروع ہوگئی ہے، دفنانے سے عدت کا تعلق نہیں۔
بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟
یونیکوڈ احکام عدت 0