احکام عدت

ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

فتوی نمبر :
68519
| تاریخ :
2023-10-14
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

السلام علیکم ! میری بہن کو طلاقِ مبارات ہوئی ہے پانچ اکتوبر 2023 کو , اور وہ پارلر کا کورس پہلے ہی سے کر رہی تھی ، مجھے یہ پوچھنا ہے کہ وہ پارلر کا کام سیکھ رہی ہے ، جس کے 2 لاکھ 85 ہزار جمع کرائے ہیں ،جو چار مہینے کا ہے تاکہ وہ سیکھ کر اپنےپیروں پر کھڑی ہو سکے ، کیونکہ اس کی جاب ہی اس کا سہارا ہے ، لہذا ہمیں اس کی کافی ٹینشن ہے ، کیا وہ نقاب کر کے جا سکتی ہے؟ کیونکہ پالر میں صرف لڑکیاں ہوتی ہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ دورانِ عدت عورت کا بلاضرورت شرعی گھر سے نکلنا شرعاً جائز نہیں ،البتہ اگر ضرورت اتنی شدید ہو کہ اس کے لیے جائے بغیر مسئلہ حل نہ ہو تا ہو تو فقہاءِ کرام نے مجبوری کی حالت میں عورت کو دن کے وقت گھر سے نکلنے کی اجازت دی ہے، البتہ رات اپنے گھر پر گزارنا لازم ہے ،لہذا صورتِ مسؤلہ میں سائل کی بہن پر اپنے شوہر کے گھر عدت مکمل کرنا شرعاً لازم ہے ،دورانِ عدت گھر سے باہر نکلنا شرعاً جائز نہیں،بلکہ گناہ ہے ،لہذا سائل کی بہن کو چاہیئے کہ پارلر والوں کو اصل صورتِ حال اور حکمِ شرعی سے آگاہ کرکے کچھ مہلت لے لے ،لیکن اگر پارلر والوں کی طرف سے اس کی بالکل اجازت نہ ہو اور کورس میں شریک نہ ہونے کی وجہ سے مذکور رقم ضائع ہونے کا خطرہ ہو اور آئندہ کے لئے سائل یا اس کا والدبھی نان نفقہ برداشت نہ کرسکتا ہو ، تو ایسی مجبوری کی صورت میں سائل کی بہن کیلئے دورانِ عدت شرعی پردہ کا اہتمام کرتے ہوئے کورس کیلئے جانے کی گنجائش ہے، البتہ رات اپنے شوہر کے گھر پر گزارنا لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالیٰ : أَسْكِنُوهُنَّ مِنْ حَيْثُ سَكَنْتُمْ مِنْ وُجْدِكُمْ وَ لَا تُضَارُّوهُنَّ لِتُضَيِّقُوا عَلَيْهِنَّ (الطلاق:5)-
و فی الدرالمختار: و لاتخرج معتدۃ رجعی و بائن بای فرقۃ کانت علی مافی الظہیریۃ و لو مختلعۃ علی نفقۃ عدتھا فی الاصح ،(و معتدة موت تخرج في الجديدين و تبيت) أكثر الليل (في منزلها) لأن نفقتها عليها فتحتاج للخروج ،
و فی الشامیۃ : تحت (قولہ فی الاصح الخ) لانھا ھی التی اختارت ابطال حقھا فلا یبطل بہ حق علیھا کما فی الزیلعی و مقابلہ ما قیل انھا تخرج نہارا لانھا قد تحتاج کالمتوفی عنھا ، قال فی الفتح : و الحق ان علی المفتی ان ینظر فی خصوص الوقائع ، فان علم فی واقعۃ عجز ھذہ المختلعۃ عن المعیشۃ ان لم تخرج افتاھا بالحل ، و ان علم قدرتھا افتاھا بالحرمۃاھ (3/535)۔
و فی الدرالمختار : و تعتدان ای معتدۃ طلاق و موت فی بیت وجبت فیہ و لا تخرجان منہ الاان تخرج او یتہدم المنزل او تخاف انہدامہ او تلف مالھا او لاتجد کراء البیت و نحو ذالک من الضرورات فتخرج لاقرب موضع الیہ اھ (3/536)۔
و فی البنایۃ : (و المبارأة كالخلع) المبارأة من بارأ شريكه ، أي إبراء كل واحد منهما صاحبه ، و هي بالهمزة ، قال في " المغرب ": ترك الهمزة خطأ . م (كلاهما) ش: أي كل من المبارأة و الخلع م: (يسقطان كل حق لكل واحد من الزوجين على الآخر مما يتعلق بالنكاح) أي بسبب النكاح مثل المهر و النفقة الماضية دون المستقبلة ، لأن المختلعة و المبارئة تستحق النفقة و السكنى ما دامت في العدة، و به صرح الحاكم الشهيد في " الكافي "، و قوله - بما يتعلق على الآخر بالنكاح - احتراز عن دين وجب بسبب آخر فإنه لا يسقط على ظاهر الرواية ، و نفقة العدة لا تسقط أيضا إلا بالتسمية ، و كذا السكنى بالإجماع اھ (5/526)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68519کی تصدیق کریں
0     742
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات