احکام عدت

والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

فتوی نمبر :
72955
| تاریخ :
2024-05-05
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارےمیں کہ میں نے گھر یلو ناچاقی اور بیوی کے ساتھ نہ رہنے کی وجہ سے تحریری طور پر تین طلاقیں دیدی ہیں، اب معلوم کرنا ہے کہ اس صورت میں طلاق واقع ہو چکی ہے یا نہیں اور اگر ہو گئی ہے تو کیا بیوی کا خرچہ شرعا میرے ذمہ لازم ہے ؟ جبکہ وہ طلاق سے پہلے بھی میرے ساتھ نہیں رہتی تھی اور نہ ہی رہنے کیلئے تیار تھی اور کیا اس صورت میں عدت کا خرچہ لازم ہوگا؟ جبکہ وہ عدت بھی اپنے ماں باپ کے گھر گزار رہی ہے اور حقِ مہر کا کیا حکم ہے ؟ براہِ کرم رہنمائی فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل نے تحریری طور پر جب اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیدی ہیں تو اس سے سائل کی بیوی پر تین طلاقیں واقع ہو کر حرمتِ مغلظہ ثابت ہو چکی ہے اب رجوع نہیں ہو سکتا اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا لہذا دونوں پر لازم ہےکہ ایک دوسرے سے علیحدہ رہیں اور میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہوں گے،جبکہ عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے، جہاں تک دورانِ عدت نان نفقہ کا حکم ہے تو چونکہ مطلقہ پر اپنے شوہر کے گھر عدت گزارنا شرعاً لازم ہے، چنانچہ اگر سائل کے بلانے کے باوجود وہ سائل کے گھر نہ آئے تو سائل پر دورانِ عدت کا نان نفقہ لازم نہیں، جبکہ طے شدہ حق مہر کی ادائیگی لازم ہوگی۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: فَاِنْ طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهٗ مِنْ بَعْدُ حَتّٰى تَنْكِحَ زَوْجًا غَیْرَهٗ الآیۃ (آیتـ 230 سورۃ البقرۃ)
وفی الھندیۃ: الكتابة على نوعين مرسومة وغير مرسومة (إلی قولہ) وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو أما إن أرسل الطلاق بأن كتب أما بعد فأنت طالق فكلما كتب هذا يقع الطلاق و تلزمها العدة من وقت الكتابة (کتاب الطلاق الفصل السادس ج 1 صـ 378ط: ماجدیۃ)
وفی بدائع الصنائع: وأما الطلقات الثلاث فحكمها الأصلي هو زوال الملك، وزوال حل المحلية أيضا حتى لا يجوز له نكاحها قبل التزوج بزوج آخر الخ (کتاب الطلاق وأما الطلاق البائن فنوعان الخ ج 3 صـ 187 ط: سعید)
وفی الدر المختار: (لا) نفقة لأحد عشر: مرتدة، ومقبلة ابنه، ومعتدة موت، ومنكوحة فاسدا وعدته، وأمة لم تبوأ، وصغيرة لا توطأ، و (خارجة من بيته بغير حق) وهي الناشزة حتى تعود ولو بعد سفره خلافا للشافعي، والقول لها في عدم النشوز بيمينها، وتسقط به المفروضة لا المستدانة في الأصح كالموت، قيد بالخروج؛ لأنها لو مانعته من الوطء لم تكن ناشزة الخ (کتاب الطلاق باب النفقۃ ج 3 صـ576-575 ط: سعید)
وفی رد المحتار: تحت(قوله وتجب لمطلقة الرجعي والبائن) كان عليه إبدال المطلقة بالمعتدة؛ لأن النفقة تابعة للعدة (إلی قولہ) فلا نفقة على الثاني لفساد نكاحه ولا على الأول إن خرجت من بيته لنشوزها وفي المجتبى: ‌نفقة ‌العدة كنفقة النكاح. وفي الذخيرة: وتسقط بالنشوز وتعود بالعود اھ (کتاب الطلاق،باب النفقہ ،ج:3،ص:609،سعید)
وفی بدائع الصنائع: أن المهر ملك المرأة وحقها؛ لأنه بدل بضعها، وبضعها حقها وملكها، والدليل عليه قوله عز وجل: {وآتوا النساء صدقاتهن نحلة} [النساء: 4] أضاف المهر إليها فدل أن المهر حقها وملكها، وقوله عز وجل: {فإن طبن لكم عن شيء منه نفسا فكلوه هنيئا مريئا} [النساء: 4] وقوله تعالى: منه أي: من الصداق؛ لأنه هو المكنى السابق أباح للأزواج التناول من مهور النساء إذا طابت أنفسهن بذلك، ولذا علق سبحانه وتعالى الإباحة بطيب أنفسهن، فدل ذلك كله على أن مهرها ملكها وحقها الخ (کتاب الطلاق ج 2 صـ290 ط: سعید)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کریم یعقوب عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72955کی تصدیق کریں
2     1527
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات