احکام عدت

بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

فتوی نمبر :
60476
| تاریخ :
2003-04-28
معاملات / عدت نان و نفقہ / احکام عدت

بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

کیا فرماتےہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ خاوند کے مرنے کے بعد عورتیں تمام زیورات اُتار دیتی ہیں اور چوڑیاں توڑ ڈالتی ہیں اور پھر عمر بھر نہیں پہنتیں یا نکاحِ ثانی وغیرہ تک، اس کی شرعاً کیا حقیقت ہے نیز رسول کریم ﷺ کی وفات کے بعد آپؑ کی ازواجِ مطہرات کا تا زندگی کیا عمل رہا؟ احادیث کی روشنی میں واضح فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر کی وفات پر عورتوں کا عمر بھر کے لیے یا عقدِ ثانی تک زیورات اتار دینا اور چوڑیاں توڑنے کو لازم سمجھنا جہالت پر مبنی عمل ہے، جس سے احتراز لازم ہے، البتہ شوہر کی وفات کے بعد چار ماہ دس دن تک سوگ کرنا ،یعنی زیب و زینت ترک کر کے میلی کچیلی رہنا واجب ہے اور ازواجِ مطہرات سے بھی یہی منقول ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: ﴿وَ الَّذِينَ يُتَوَفَّوْنَ مِنْكُمْ وَ يَذَرُونَ أَزْوَاجًا يَتَرَبَّصْنَ بِأَنْفُسِهِنَّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَ عَشْرًا﴾(البقرة: 234)۔
و فی صحيح البخاري: قالت زينب، و سمعت أم سلمة، تقول: جاءت امرأة إلى رسول الله - صلى الله عليه وسلم - فقالت: يا رسول الله، إن ابنتي توفي عنها زوجها ، و قد اشتكت عينها ، أفتكحلها؟ فقال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: ’’لا‘‘ مرتين أو ثلاثا، كل ذلك يقول: ’’لا‘‘ ثم قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ’’إنما هي أربعة أشهر و عشر، و قد كانت إحداكن في الجاهلية ترمي بالبعرة على رأس الحول‘‘ اھ(7/ 59)۔
و فی البحر الرائق: قوله ( تحد معتدۃ البت و الموت بترك الزینة و الطیب و الکحل و الدھن إلا بعذر و الحناء و لبس المزعفر و المعصفر إن کانت مسلمة بالغة) أی تحد المبانة و المتوفی عنھا زوجھا بترک ما ذکر اھ(۴/ ۲۵۲)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60476کی تصدیق کریں
1     1366
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • شوہرکی وفات کی اطلاع اگرتاخیرسے مل جائے، توعدت کی ابتداء کب سے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • اگر مطلقہ معتدہ کے شوہر کا انتقال ہوجائے، تووہ عدت کس طرح مکمل کریگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عدت 0
  • دوران عدت بیٹی کے رشتہ کے لئے گھرسےنکلنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عدت 0
  • بیوہ کی عدت اور اسکے احکام

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دوران عدت ملازمت پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوہ ہوجانے کے بعد عورت کا ہمیشہ یا تا عقدِ ثانی زیورات کا استعمال ترک کردینا

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • شوہر کے انتقال کی بعد بیوی کا ولی و سرپرست کون ہو گا والدین یا سسرال والے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 3
  • شوہر سے دو سال الگ رہنے کے بعد طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • گھر منہدم ہونے کی وجہ سے دوسری جگہ عدت گزار نا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کے دوران گھر سے باہر نکلنے اور پردہ کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • بیوی کا پانچ سال شوہر سے علیحدہ رہنے کےبعد طلاق ہو جانے کی صورت میں عدت گرازنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • معمر خاتون کے لئے عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • بیماری کے سبب ماہواری میں تاخیر ہونے کی وجہ سے عدت اور نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • حمل ضائع ہونےسے عدت ختم ہونےکاحکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • والدین کے گھر عدت گزارنے والی بیوی کا خرچہ شوہر پر لازم ہے؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 2
  • حالت حیض میں طلاق اور عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ادا کردہ فیس کے ضائع ہونے کے خدشے کی صورت میں عدت ترک کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عورت میکے میں ہو, اس صورت میں طلاق ہوجانے پر عدت کے احکامات

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدتِِ وفات میں چمکدار کپڑے پہننا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • دورانِ عدت نواسے کا سوتیلی نانی سے بات چیت کرنا

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • جسمانی تعلق قائم ہونے سے قبل شوہر کا انتقال ہوجانے پر عدت کا مسئلہ

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • ہمبستری سے قبل طلاق کی صورت میں عدت کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
  • عدت کی ابتداء پہلی طلاق سے ہوگی یا آخری طلاق سے ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 1
  • دوماہواری کےبعدحیض آنا بند ہو جائے تو عدت کیسے پوری ہوگی ؟

    یونیکوڈ   احکام عدت 0
Related Topics متعلقه موضوعات