احکام عمرہ

صرف مطاف میں عمرہ کرنے کی غرض سے احرام باندھنے کا حکم

فتوی نمبر :
91638
| تاریخ :
2026-02-03
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

صرف مطاف میں عمرہ کرنے کی غرض سے احرام باندھنے کا حکم

میں ابھی مکہ میں ہو، الحمدللہ ایک عمرہ گزشتہ رات کو کرلیا ہے ۔ آج 15 شعبان کی رات ہے، اور میں نیچے مطاف میں جانا چاہتا ہوں ،لیکن احرام کے بغیر مطاف میں داخلہ ممکن نہیں ،مطاف میں داخلے کے لیے اور صرف طواف کرنے کے لیے ہوٹل سے احرام باندھنا کیسا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ سعودی حکومت کی جانب سے مطاف میں بغیر احرام کے جانے پر جو پابندی لگائی گئی ہے ،وہ محض معتمرین و حجاج کرام کی سہولت و آسانی کے لیے ہے، تا کہ مطاف میں بھیڑ اور ازدحام کی وجہ سے ناخوشگوار واقعات رُونما ہونے سے بچا جا سکے۔اس لئے مذکورقانون کی رعایت کرنی چاہیئے،لہذا محض نفلی طواف کی نیت سے احرام باندھ کر اپنے آپ کو معتمرین کی طرح ظاہر کرنا خلاف واقع ہونے کی وجہ سے شرعا نامناسب اور ایک گونا دھوکہ دہی کے زمرے میں آتاہے،جو ایک مسلمان اوراہم ترین عبادت میں مصروف بندہ ِ مؤمن کی شان کےلائق نہیں ،اس لئے اس عمل سے احتراز چاہیئے ،تاہم اس طرح کرنے سے سائل کا نفلی طواف ادا ہوجائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما قال اللہ تعالی: يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ أُحِلَّتۡ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلۡأَنۡعَٰمِ إِلَّا مَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ غَيۡرَ مُحِلِّي ٱلصَّيۡدِ وَأَنتُمۡ حُرُمٌۗ إِنَّ ٱللَّهَ يَحۡكُمُ مَا يُرِيدُ (المائدة،الایة1)
وفی البخاری: عن عبادةبن الصامت قال: بايعنارسول ‌الله صلى الله عليه وسلم على السمع والطاعة في المنشط والمكره،وأن لاننازع الأمرأهله وأن نقوم،أونقول بالحق حيثماكنالانخاف في الله لومةلائم الخ(کتاب الاحکام،باب كيف يبايع الإمام الناس،ج6، ص2633، ط:دار ابن کثیر)۔
وفی الصحیح للمسلم: عن أبي هريرة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «من حمل علينا السلاح فليس منا، ومن غشنا فليس منا » الخ(کتاب الایمان،‌‌باب قول النبي صلى الله عليه تعالى وسلم: من غشنا فليس منا،ج1،ص69،ط: دار الطباعۃ العامرۃ)۔
وفی شرح الاشباہ: وعن فتاوى قاضي خان: إن ‌أمر ‌السلطان ‌إنما ‌ينفذ ‌إذا ‌وافق ‌الشرع وإلا فلا ينفذ الخ(الفن الثالث،ج4،ص150،ط:دار الکتب العلمیة)۔
وفی الدر: أمر السلطان إنما ينفذ إذا وافق الشرع وإلا فلا الخ
وفی الرد تحت(قوله: أمر السلطان إنما ينفذ) أي يتبع ولا تجوز مخالفته الخ(کتاب القضاء،فصل فی الحبس،مطلب طاعة الإمام واجبة،ج5،ص422،ط:ایچ ایم سعید)
وفی البدائع: ‌وإذا ‌أمر ‌عليهم ‌يكلفهم ‌طاعة ‌الأمير فيما يأمرهم به، وينهاهم عنه؛ لقول الله تبارك وتعالى {يا أيها الذين آمنوا أطيعوا الله وأطيعوا الرسول وأولي الأمر منكم} [النساء: 59] وقال عليه الصلاة والسلام: «اسمعوا وأطيعوا، ولو أمر عليكم عبد حبشي أجدع ما حكم فيكم بكتاب الله - تعالى» ولأنه نائب الإمام، وطاعة الإمام لازمة كذا طاعته؛ لأنها طاعة الإمام، إلا أن يأمرهم بمعصية فلا تجوز طاعتهم إياه فيها؛ لقوله عليه الصلاة والسلام: «لا طاعة لمخلوق في معصية الخالق» ولو أمرهم بشيء لا يدرون أينتفعون به أم لا، فينبغي لهم أن يطيعه فيه إذا لم يعلموا كونه معصية؛ لأن اتباع الإمام في محل الاجتهاد واجب، كاتباع القضاة في مواضع الاجتهاد والله تعالى - عز شأنه الخ(کتاب السیر، فصل في بيان ما يندب إليه الإمام عند بعث الجيش أو السرية إلى الجهاد،ج7،ص99،ط: دار الکتب العلمیة)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 91638کی تصدیق کریں
0     119
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات