حرمت مصاهرت

ہونے والی ساس سے گلے ملتے وقت دل میں برا خیال آنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

فتوی نمبر :
89991
| تاریخ :
0000-00-00
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

ہونے والی ساس سے گلے ملتے وقت دل میں برا خیال آنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ امید ہے خیریت سے ہونگے۔
مسئلہ یہ پوچھنا ہے کہ جہاں میرا رشتہ طے ہوا ہے ،وہ میری والدہ کی خالہ کی بیٹی ہیں۔ میری ہونے والی ساس میری والدہ کی خالہ ہے تو کیا میرا ان ( والدہ کی خالہ سے ) سے ابھی سے ہی پردہ ہے یا وہ میرے لئے محرم ہیں؟
دوسری بات جو اہم ہے کہ ایک بار میری ہونے والی ساس نے جب میں ان سے ملنے گیا تو مجھے گلے سے لگا کر پیار کیا جب مجھے پیار کیا تو مجھے شہوت محسوس ہوئی، لیکن اتنا مجھے یاد ہے کہ آلہ میں انتشار نہیں آیا تھا ،اس سے پہلے ہی مجھے چھوڑ دیا تھا تو کیا اب حرمت مصاہرت ثابت ہوگئی؟ براہ کرم جواب دے کر میری پریشانی دور کریں۔ جزاک اللہ

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کے بیان کے مطابق اگر اس کی ہونے والی ساس سے ملتے وقت فقط دل میں خیال آیا تھا تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی ،
جبکہ سائل کی والدہ کی خالہ اگر چہ سائل کے لیے محرم ہے، تاہم آئندہ سائل کو اس طرح ملنے سے احتیاط کرنی چاہیے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى و في امرأة ونحو شيخ كبير تحرك قلبه أو زيادته اھ (3/ 33، كتاب النكاح، فصل في المحرمات )
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): (قوله: قرابة) وفروع أجداده وجداته ببطن واحد فلهذا تحرم العمات والخالات وتحل بنات العمات والأعمام والخالات والأخوال فتح اھ (3/ 28، فصل في المحرمات).
كما في الفتاوى الهندية: المحرمات بالنسب وهن (الى قوله) وأما الخالات فخالته لأب وأم وخالته لأب وخالته لأم وخالات آبائه وأمهاته اھ (1/ 273، كتاب النكاح ، الباب الثالث في بيان المحرمات).
و في فتاوى قاضي خان: أما المحرمات بالنسب ما نص الله تعالى في قوله حرمت عليكم أمهاتكم الآية الأم بالرشدة والزنية حرام (إلی قوله) وكذا العمات والخالات من الوجوه الثلاثة وعمات الأصول وخالاتهم اھ (ص: 100، باب في المحرمات )
الفتاوى البزازية : وذكر السرخسي وبكر أنه يشترط فيه انتشار الآلة أو أن یزداد انتشاراً لو منتشر و عليه الفتوى اھ (٢/٢٠، ما يثبت به حرمة المصاهرة ) .
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: وانتفاء محلية المرأة للنكاح شرعا بأسباب تسعة: الأول المحرمات بالنسب: وهن فروعه وأصوله وفروع أبويه وإن نزلوا وفروع أجداده وجداته إذا انفصلوا ببطن واحد اھ (3/ 98،کتاب النكاح ، فصل في المحرمات)
و في البحر الرائق شرح كنز الدقائق: ووجود الشهوة من أحدهما كاف، فإن ادعتها وأنكرها فهو مصدق إلا أن يقوم إليها منتشرا فيعانقها؛ لأنه دليل الشهوة كما في الخانية حد الشهوة للاختلاف، فقيل: لا بد أن تنتشر آلته إذا لم تكن منتشرة أو تزداد انتشارا إن كانت منتشرة اھ (3/ 107)
و في الهداية شرح البداية: ثم إن المس بشهوة أن تنتشر الآلة أو تزداد انتشارا هو الصحيح اھ (1/ 193، کتاب النکاح) والله اعلم الا الصواب

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 89991کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • کیااپنی منگیتر کی والدہ کا ہاتھ پکڑنے سے حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونے کی صورت میں نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بیٹی کے سینے پر ہاتھ پھیرنےسے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ویڈیو کے ذریعہ حرمت مصاہرت ثابت ہوگی؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگا نےسے کیا میاں بیوی کا نکاح ٹوٹ جائے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات