حرمت مصاهرت

سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

فتوی نمبر :
72763
| تاریخ :
2024-04-28
معاملات / احکام طلاق / حرمت مصاهرت

سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

اگر کسی عورت کو اس کا سسر ہاتھ سے پکڑ لےاور ہونٹو ں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو کیا میاں بیوی کا رشتہ ختم ہوجائے گااور سسر اس کو گلے لگانے کی بھی کوشش کرے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ اپنی بہو کے ساتھ نا جائز تعلقات قائم کرنا بہت بڑی بے شر می پر مبنی عمل ہونے کے ساتھ شرعاً نا جائز و حرام اور گناہِ کبیرہ ہے ، جس پر بصدقِ دل توبہ و استغفار اور آئندہ کےلئے اس قسم کی گھٹیا حرکات سے مکمل اجتناب لازم ہے ، تاہم اگر کوئی شخص اپنی بہو کو بلا حائل شہوت کے ساتھ چھولے یا ہونٹوں پر بوسہ دیدے اور شوہر بھی اس بات کی تصدیق کر دے تو وہ عورت اپنے شوہر پر ہمیشہ کےلئے حرام ہوگئی ، اب دونوں کا ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح ساتھ رہنا شرعاً جائز نہیں ، بلکہ اس پر لازم ہے کہ بدنامی سے بچنے کےلئے کسی معاملہ کو بنیاد بنا کر لوگوں کے سامنے اپنی بیوی کو غصہ میں تین طلاقیں دید ے ، تا کہ عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في محيط البرهاني : وكان الشيخ الإمام ظهير الدين رحمه الله يفتي بالحرمة في القبلة ‌على ‌الفم ‌والذقن ‌والخد والرأس وإن كان على المقنعة وكان يقول : لا يصدق في أنه لم يكن بشهوة، الخ ( ‌‌الفصل الثالث عشر في بيان أسباب التحريم، ج 3، ص 66، ط : دار الكتب العلمية، بيروت)-
و في الدر المختار : (و) أصل (ممسوسته بشهوة) ‌ولو ‌لشعر ‌على ‌الرأس بحائل لا يمنع الحرارة وأصل ماسته وناظرة إلى ذكره والمنظور إلى فرجها) المدور (الداخل) ولو نظره من زجاج أو ماء هي فيه (وفروعهن) مطلقا والعبرة للشهوة عند المس والنظر لا بعدهما وحدها فيهما تحرك آلته أو زيادته به يفتى الخ ( كتاب النكاح، ج 3، ص 32-33 ، ط : سعيد)-
و في البحر الرائق : والمختار القبول كما في التجنيس وفي فتح القدير وثبوت الحرمة ‌بلمسها ‌مشروط بأن يصدقها ويقع في أكبر رأيه صدقها وعلى هذا ينبغي أن يقال في مسه إياها لا تحرم على أبيه وابنه إلا أن يصدقها أو يغلب على ظنه صدقها ثم رأيت عن أبي يوسف ما يفيد ذلك اهـ. 0( إلى قوله) ورجحه في فتح القدير قال إلا أنه يتراءى على هذا أن الخد ملحق بالفم وفي الولوالجية إذا قبل أم امرأته أو امرأة أجنبية يفتى بالحرمة ما لم يتبين أنه قبل بغير شهوة؛ لأن الأصل في التقبيل هو الشهوة بخلاف المس اهـ ( فصل في المحرمات في النكاح، ج 3، ص 107، ط : دار الكتب الإسلامي)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 72763کی تصدیق کریں
0     2092
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کو شہوت کے ساتھ چھونے سے کون کون سے رشتے حرام ہو جاتے ہیں؟

    یونیکوڈ   اسکین   حرمت مصاهرت 0
  • باپ کا بیٹی کو شہوت کے ساتھ چھونا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • حرمتِ مصاہرت کب ثابت ہوتی ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • مرد یا عورت کے ساتھ لواطت کی صورت میں اگر انزال ہو جائے تو حرمت مصاہرت ثابت ہوگی یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا اپنی بہو سے زنا سے نکاح کے ٹوٹ جانے کا مسئلہ

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • جس عورت سے ناجائز تعلق ہو اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • اپنی منگیتر کی ماں بوس و کنارکی صورت میں اس کی بیٹی سے نکاح کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حرمتِ مصاہرت کے متعلق ایک سوال اور جواب

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • سسر اگر بہو کو ہونٹوں پر بوسہ لینے کی کوشش کرے تو میاں بیوی کا رشتہ ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی بیٹی کے گال پر بوسہ دیتے وقت انتشار کی کیفیت میں شک ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • بہو کے جسم پر غلطی سے نظر پڑنے سے میاں بیوی کا نکاح ختم ہو جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سسر کا بہو کے منہ پر بوسہ دینےکا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس کو شہوت کے ساتھ چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • باپ کی منکوحہ سے ناجائز تعلق رکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 2
  • کسی عورت کا برہنہ جسم دیکھنے کے بعد اس کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • باپ نے جس بھتیجی سے زنا کیا اس کی بہن سے شادی کرنا

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سالی یا ساس سے ناجائز رشتہ قائم ہوجانے پر کیابیوی حرام ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • سوتیلی والدہ کو شہوت سے ساتھ چھونے سے کیا نکاح پر فرق پڑے گا؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • حالتِ شہوت میں ساس سے ہاتھ ملانے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • ساس سے زنا کرنے سے نکاح سلامت رہے گا یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نابالغ بچی کو چھونے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • نامحرم کو چھوتے ہوئے انزال ہو نے سے حرمت مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 1
  • والدہ کا جسم سے مس ہونے سے آلہ تناسل حرکت میں آجائے تو کیا حکم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • شہوت کے ساتھ خالہ کا ہاتھ چھونے کے بعد اسکی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
  • خالہ سے گلے ملتے وقت شہوانی خیال آنے سے حرمتِ مصاہرت کا حکم

    یونیکوڈ   حرمت مصاهرت 0
Related Topics متعلقه موضوعات