جرائم و کبائر

کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

فتوی نمبر :
8915
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

السلام علیکم! میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا کسی کے لیے خود کشی کرنے کی گنجائش ہوتی ہے ؟ میں اپنے حالات میں پھنسا ہوا ہوں، اور مجھے خوف ہے کہ آنے والے دن بہت ہی مشقت والے ہوں گے، اور یہ بات نہیں ہے کہ مجھے اللہ کی رحمت پہ شک ہے ، بس یہ ہے کہ میں بہت خوف زدہ ہوں ، اگر میں خود کشی کر لوں کیا میں یقینی طور پر جہنم میں جاؤں گا ، یا پھر میری بھی بخشش ہو جائے گی ؟ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

خود کشی حرام اور اس کو حلال سمجھنا بھی بڑے گناہ کی بات اور بسا اوقات کفر کا باعث بن جاتی ہے، اور ایسے شخص کا ٹھکانہ جہنم ہے، اس لیے سائل پر لازم ہے کہ بجائے ایسے باتوں کے سوچنے وغیرہ کے اہل اللہ کی صحبت اختیار کرے اور اپنے سابقہ تمام گناہوں پر ندامت کے ساتھ بصدقِ دل تو بہ واستغفار کر کے اپنے آپ کو اتباع سنت کا خوگر بنائے اور رجوع الی اللہ کرے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في صحيح مسلم: عن أبي هريرة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من قتل نفسه بحديدة فحديدته في يده يتوجأ بها في بطنه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن شرب سما فقتل نفسه فهو يتحساه في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا، ومن تردى من جبل فقتل نفسه فهو يتردى في نار جهنم خالدا مخلدا فيها أبدا» اھ (1/ 103)
وفی مرقاة المفاتيح: تحت قوله (مخلدا فيها أبدا) تأكيد بعد تأكيد، أو محمول على المستحل اھ (6/ 2262)
وفی شرح النووي على مسلم: أنه محمول على من فعل ذلك مستحلا مع علمه بالتحريم فهذا كافر وهذه عقوبته اھ (2/ 125)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حبیب اللہ قاسم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 8915کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بدفعلی کرنے والے شوہر کا نکاح برقرار رہتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات