علماء کے خلاف برا بلا کہنے والو ں کا کیا حکم ہے؟
علماءِ حق دینِ اسلام کے نمائندے اور انبیاءِ کرام۔علیہم الصلاۃ والسلام۔ کے وارث اور حاملانِ علومِ نبوت ہیں،ان کا ادب واحتراز کرنا سعادت مندی اور درحقیقت دینِ اسلام کا احترام ہے اور ان سے بلا کسی وجہ کے بغض وعداوت رکھنا انتہائی خطرناک عمل ہے۔لہذا عوام الناس کو چاہیئے کہ علماءِ حق کا ادب واحترام کریں اور ان کی بے احترامی اور بے ادبی سے مکمل اجتناب کریں۔
کمافی البحر الرائق: ومن ابغض عالماً من غیر سبب ظاھر خیف علیه الکفر ولو صغر الفقیه او العلوی قاصداً الاستخفاف بالدین کفر،لاان لم یقصدہ اھ(5/134)۔