جرائم و کبائر

کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

فتوی نمبر :
40020
| تاریخ :
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

مفتی صاحب اگر کوئی آدمی زنا کرتا ہے، تو اس کا بدلہ یا تو بیوی سے یاماں یا بیٹی سے ادا ہوتا ہے، اور اگر عورت اپنی خوشی سے کسی سے زنا کرتی ہے، تو اس کا بدلہ کس طرح ہو گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور بات کہ اگر انسان کسی کی ماں ، بہن یا بیٹی کے ساتھ زنا کرتا ہے، تو بطورِ مکافاتِ عمل اس کی ماں، بہن یا بیٹی بھی اس عمل کی طرف مائل ہوتی ہے، اور اس کے ساتھ بھی اسی طرح کا عمل ہوتا ہے ، شرعاً ثابت ہے، حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ تم دوسروں کی عورتوں سے پاکدامنی اختیار کرو، تمہاری عور تیں بھی پاکدامن رہیں گی، اور اگر یہ بات نہ بھی ہو، تب بھی قرآن و سنت کی روشنی میں زنا چونکہ ایک قبیح ترین حرکت اور کبیرہ گناہوں میں سے ہے ، جس کے بارے میں سخت ترین وعیدیں وارد ہوئیں ہیں، لہذا ایک مسلمان پر لازم ہے کہ اس بات کی تحقیق میں پڑے بغیر کہ کس کا بدلہ کس سے ادا ہو گا، بہر صورت اس نا جائز عمل سے مکمل اجتناب کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في التنزيل العزيز: {أَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى } [النجم: 38] ۔
فيض فيض القدر لزيد المناوي: 5441 - (عفوا تعف نساؤكم) أي عفوا عن الفواحش تكف نساؤكم عنها وخرج الديلمي عن علي مرفوعا لا تزنوا فتذهب لذة نسائكم وعفوا تعف نساؤكم إن بني فلان زنوا فزنت نساؤهم. (أبو القاسم بن بشران في أماليه عد) عن سعيد بن هاشم بن زيد عن قاسم بن عبد الوهاب عن إسحاق بن نجيح عن ابن جريج عن عطاء (عن ابن عباس) وأورده ابن الجوزي في الموضوعات وسكت عليه.
5442 - (عفوا تعف نساؤكم ، وبروا آباءكم تبركم أبناؤكم ، ومن اعتذر إلى أخيه المسلم من شئ بلغه عنه فلم يقبل عذره) زاد في رواية محقا كان أو مبطلا (لم يرد علي الحوض) يوم القيامة إشارة إلى إبعاده عن منازل الأبرار ومواطن الأخيار. (طس عن عائشة) قال الهيثمي : فيه يزيد بن خالد العمي وهو كذاب فكان ينبغي حذفه كالذي قبله.
5443 - (عفوا عن نساء الناس) فلا تزانوهم (تعف نساؤكم) عن الرجال (وبروا آباءكم تبركم
(4/420) أبناؤكم ومن أتاه أخوه) أي في الإسلام وإن لم يكن من النسب (متنصلا) أي منتفيا من ذنب معتذرا (فليقبل ذلك منه محقا كان أو مبطلا) في تنصله (فإن لم يفعل) أي لم يقبل (لم يرد علي الحوض) يوم يرده المؤمنون في الموقف الأعظم. (ك) في البر والصلة من حديث سويد عن قتادة عن أبي رافع (عن أبي هريرة) قال الحاكم : صحيح ، ورده الذهبي فقال : بل سويد ضعيف والمنذري قال : سويد هو ابن عبد العزيز واه. (12/ 79)۔
و في جامع الأحاديث للسيوطي: 14144- عفوا تعف نساؤكم وبروا آباءكم تبركم أبناؤكم ومن اعتذر إلى أخيه المسلم من شىء بلغه عنه فلم يقبل عذره لم يَرِدْ علىَّ الحوضَ (الطبرانى فى الأوسط عن عائشة) أخرجه الطبرانى الأوسط (6/241 ، رقم 6295) قال الهيثمى (8/81) : فيه خالد بن زيد العمرى وهو كذاب .
14145- عفوا عن نساء الناس تعف نساؤكم وبروا آباءكم تبركم أبناؤكم ومن أتاه أخوه متنصلا فليقبل ذلك منه محقًّا كان أو مبطلاً فإن لم يفعل لم يَرِدْ علىَّ الحوضَ (الحاكم وتعقب عن أبى هريرة) أخرجه الحاكم (4/170 ، رقم 7258) وقال : صحيح الإسناد . قال المنذرى (3/321) : رواه الحاكم من رواية سويد عن قتادة عن أبى رافع عنه وقال صحيح الإسناد ، قال المنذرى : بل سويد هذا هو ابن عبد العزيز واه . وقال المناوى (4/319) : قال الحاكم : صحيح ، ورده الذهبى فقال : بل سويد ضعيف اھ (14/ 215)۔
و في ديوان الإمام الشافعي: ( عفوا تعف نساؤكم في المحرم ** وتجنبوا مالا يليق بمسلم ) ( إن الزنا دين فإن أفرضته ** كان الزنا من أهل بيتك فاعلم ) (ص: 97)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 40020کی تصدیق کریں
0     734
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بدفعلی کرنے والے شوہر کا نکاح برقرار رہتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات