جرائم و کبائر

شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

فتوی نمبر :
73762
| تاریخ :
2024-06-08
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

السلام علیکم! مفتی صاحب میری گزارش ہے کہ مجھےتقریباً ڈھائی سال ہوگئے ہیں، میں سعودی عرب میں ہوں، مجھے پچھلے بیس دن پہلے پتہ چلا ہے کہ میری بیوی حاملہ تھی اور میری زوجہ نے ایک ناجائز بیٹی کو جنم دیا ہے، میں نے قانونی کاروائی کی ہے، جس میں پولیس اور کورٹ کہتی ہے کہ عورت کو کھلی آزادی ہے اور اس کی کوئی سزا نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی کیس بنتا ہے، جبکہ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، میں نے ان کو ہر سہولت دی ہوئی تھی، لہٰذا میں قانون اپنے ہاتھ میں لینا نہیں چاہتا ہوں، اسلام میں اس کیس کی کیا سزا ہے؟ آپ میری مدد کریں، آپ کی مہربانی ہوگی، اس کیس میں میری مدد کریں کہ قانون مجھے انصاف دے۔
نوٹ! میں کرونا ختم ہونے کے بعد تقریباً 2021ء کے گیارویں مہینہ میں سعودی عرب چلا گیا، اس سے پہلے میں چھ مہینہ گھر پر رہا تھا،اب یہ بچی پیدا ہوئی، 2/5/2024 کو یہ بچی پیدا ہوئی، اب معلوم یہ کرنا ہے کہ یہ بچی مجھ سے ثابت النسب ہے کہ نہیں؟ جبکہ میں اس بچی کے اپنے نسب سے انکار کرتا ہوں، جو بھی حکمِ شرعی ہو تحریر فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ وضاحت اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو ، اس میں غلط بیانی اور دروغ گوئی سے کام نہ لیا گیا ہو اور واقعۃً سائل کی بیوی نے سائل کی عدم موجودگی میں زنا کا ارتکاب کیا ہو اور مذکور بچی اسی زنا کے نتیجہ میں پیدا ہوئی ہو تو اس کی وجہ سے سائل کی بیوی سخت گناہ گار ہوئی ہے، لہٰذا اس پر لازم ہے کہ اپنے اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کرے اور آئندہ اس قسم کے حرام کاموں سے اجتناب کے ساتھ ساتھ شوہر سے بھی معافی مانگے، جبکہ مذکور بچی کا نسب سائل کی طرف منسوب ہوگا، تاہم اگر سائل اس بچی کے نسب کا منکر ہو تو اس کے لئے لعان کے طریقہ کار پرعمل کیا جائے گا، چنانچہ عدالت میں لعان کے طریقہ کار کے مطابق جب سائل اس بچی کے نسب کا انکار کردے تو قاضی دونوں کے درمیان جدائی کرادے گا اور عورت پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوجائے گی اور عدت کے بعد عورت دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہوگی،اس صورت میں بچی کا نسب ماں سے ثابت ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح البخاری: الولد للفراش وللعاهر الحجر الخ (كتاب الفرائض ج 2 ص 999 ط: قدیمی کتب خانہ)۔
وفی الھندیۃ: قال أصحابنا: لثبوت النسب ثلاث مراتب (الأولى) النكاح الصحيح وما هو في معناه من النكاح الفاسد: والحكم فيه أنه يثبت النسب من غير دعوة ولا ينتفي بمجرد النفي وإنما ينتفي باللعان، فإن كانا ممن لا لعان بينهما لا ينتفي نسب الولد كذا في المحيط الخ ( الباب الخامس عشر فی ثبوت النسب ج 1 ص 536 ط: ماجدیہ )۔
وفی الھندیۃ: إذا التعنا فرق الحاكم بينهما ولا تقع الفرقة حتى يقضي بالفرقة على الزوج فيفارقها بالطلاق، فإن امتنع فرق القاضي بينهما، وقبل أن يفرق الحاكم لا تقع الفرقة، والزوجية قائمة، يقع طلاق الزوج عليها وظهاره وإيلاؤه، ويجري التوارث بينهما إذا مات أحدهما الخ (الباب الحادی عشر فی اللعان ج 1 ص 516 ط: ماجدیہ )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد مبارز الیاس عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 73762کی تصدیق کریں
0     1340
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بدفعلی کرنے والے شوہر کا نکاح برقرار رہتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات