السلام علیکم
اگرکسی سے زنا ہوجائے تو اس کا کفارہ کیاہے؟
اگر کسی سے زنا سرزد ہوجائے تو اللہ تعالی سے سچی پکی توبہ کرے اور آئندہ زنا اور اس کے اسباب سے بچنے اور دور رہنے کی بھر پور کوشش کرے۔اگر آدمی اپنے اس گناہ پر صدق دل سے سچی توبہ کرے گا تو اللہ تعالی ضرور اس کی توبہ قبول فرمائیں گے اور اسے گناہ سے پاک وصاف فرمادیں گے۔
قال اللہ تعالی: قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰی اَنْفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَحْمَةِ اللّٰہِ اِنَّ اللّٰہَ یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ جَمِیْعًا اِنَّہُ ہُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ (سورة الزمر، رقم الآیة:۵۳)،
وقال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: التائب من الذنب کمن لاذنب لہ رواہ ابن ماجہ والبیہقی في شعب الإیمان (مشکاة المصابیح،کتاب الدعوات، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثالث،ص: ۲۰۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)