جرائم و کبائر

قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

فتوی نمبر :
70788
| تاریخ :
2024-02-07
عقوبات / حدود و سزا / جرائم و کبائر

قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

حافظ قرآن اگر قرآن بھول جائے تو اس کی قیامت والے دن کیا سزا ہے حدیث کی روشنی میں بتادیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

قرآنِ کریم کو یادکرنے کے بعد جان بوجھ کر بھلا دینا بہت بڑا گناہ ہے، اورایسےشخص کے بارے میں حدیث شریف میں سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، جیساکہ ابو داود شریف کی روایت ہے ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو شخص قرآنِ کریم (حفظ )پڑھ کر بھول جائے تو وہ قیامت کے دن اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے گا کہ اس کا ہاتھ کٹا ہوا ہوگا ، اسی طرح ترمذی شریف میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میرے سامنے میری امت کے اَجر و ثواب پیش کیے گئے ، یہاں تک کہ وہ کوڑا کرکٹ بھی ( اجر ثواب کے اعتبار سے پیش کیا گیا ) جو آدمی مسجد سے نکال پھینکتا ہے ، اور مجھ پر میری اُمت کے گناہ پیش کیے گئے تو میں نے اس سے بڑا کوئی گناہ نہیں دیکھا کہ قرآن کی کوئی سورت یا کوئی آیت کسی آدمی کو (یاد کرنے کی توفیق) دی گئی اور پھر اس نے اسے بھلا دیا ، البتہ فقہاء احناف کے نزدیک مذکور وعیدیں اس شخص کے بارے میں آئی جو اپنی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے قرآنِ کریم کو اس طرح بھول جائے کہ وہ اسے دیکھ کر ناظرہ بھی نہ پڑھ سکتا ہو ، جبکہ جو شخص مسلسل محنت اور توجہ کے ساتھ قرآن کریم کو یادکرتا رہے اور حافظہ کی کمزوری کی وجہ سے منزل اسے پختہ یاد نہ رہ سکے ، تو امید ہے کہ ایسا شخص ان وعیدوں سے محفوظ رہےگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في سنن أبي داود : عن سعد بن عبادة، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما من امرئ ‌يقرأ ‌القرآن، ‌ثم ‌ينساه، إلا لقي الله عز وجل يوم القيامة أجذم ( ‌‌باب التشديد فيمن حفظ القرآن ثم نسيه، ج 2، ص 75، رقم : 1474 ، ط : المكتبة العصرية، بيروت)-
وفي سنن الترمذي : عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «عرضت علي أجور أمتي حتى القذاة يخرجها الرجل من المسجد، وعرضت علي ذنوب أمتي، فلم أر ذنبا أعظم من سورة من القرآن أو آية ‌أوتيها ‌رجل ‌ثم ‌نسيها ( ج 5، ص 178 ، رقم : 2916 ، ط : مطبعة مصطفى ، مصر)-
وفي مرقات المفاتيح شرح مشكاة المصابيح : وعن سعد بن عبادة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ما من امرئ يقرأ القرآن ثم ينساه "، ‌أي ‌بالنظر ‌عندنا، وبالغيب عند الشافعي، أو المعنى ثم يترك قراءته نسي أو ما نسي ( كتاب فضائل القرآن، ج 4، ص 1502، ط : دار الفكر، بيروت)-
وفي فتح الودود شرح سنن أبي داود : وقد قال العلماء : إن نسيان القرآن كبيرة، لكن ذلك إذا صار بحيث لا يقدر ‌أن ‌يقرأ ‌بالنظر، والله تعالى أعلم (‌‌باب التشديد فيمن حفظ القرآن ثم نسيه، ج 2، ص 143، ط : مكتبة أضواء المنار، المدينة المنورة)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد عبدالمجید نور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70788کی تصدیق کریں
0     1271
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • کیا پریشانی کی وجہ خودکشی کرنا جائز ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   جرائم و کبائر 0
  • ماضی کے ان گنت نامعلوم گناہوں سے توبہ کیسے کی جائے

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قتل بذریعہ سحر و جادو

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • زناکا کفار

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بلی کو مارنے کا کفارہ

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • صحابی کی شان میں گستاخی کرنے والے کو مارنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • شوہر کے دو سال سے زائد عرصہ بیرون ملک ہونے کی صورت میں بچی کی ولادت پر اس کی ولدیت سے انکار کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیانعت کے الفاظ میں رد و بدل سے انسان کافر ہوجاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • مقتول جس کا قاتل باپ ہو , اس کی دیت کن کن ورثاء میں تقسیم ہوگی ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • عوام کا مرتد کو قتل کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا نماز اور زکوۃ ادا نہ کرنے والے کو حکومت سزا دے سکتی ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ورثاء کا قاتل کو معاف کرنے پر کیا ان کو اجر ملے گا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کیا شادی شدہ عورت کے ساتھ بوس و کنار زنا کے زمرے میں آتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نکاحِ متعہ کرنے والے پر حد جاری ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • نیکیوں کی کثرت کے باوجود گناہوں پر سزا کاحکم

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • کوئی عورت اگر اپنی رضامندی سے زنا کرے تو مرد کے خاندان سے اس کا بدلہ کس طرح لیا جائے گا ؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں زانی کو قتل کرنا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • ایکسیڈنٹ کی وجہ سے کتا مرجائے توکیا مارنے والا شخص گناہ گار ہوگا؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 1
  • علماء کو برا بھلا کہنے والے کا حکم اور اس کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • جادو کروانے والے پر کسی قسم کا عمل کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • بدفعلی کرنے والے شوہر کا نکاح برقرار رہتا ہے؟

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
  • قرآن حفظ کرکے بھولنے کی سزا

    یونیکوڈ   جرائم و کبائر 0
Related Topics متعلقه موضوعات