احکام عمرہ

طائف سے جدہ جانے والے کیلئے عمرہ کا حکم

فتوی نمبر :
85224
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

طائف سے جدہ جانے والے کیلئے عمرہ کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں منطقہ ریاض کے ایک چھوٹے شہر میں مقیم ہوں، اگر جدہ کسی ضروری کام سے جانا پڑے ،تو کیا عمرہ کرنا ضروری ہوگا؟مجھے نہیں پتہ کہ بس کس راستے سے جدہ پہنچائےگی، میقات راستے میں آئے گا یا نہیں، البتہ ظنِ غالب ہے کہ طائف میں بس بدلنی پڑتی ہے، تو اس صورت میں مجھ پر عمرہ کرنا ضروری ہوگا؟ جدہ جاتے ہوئے ،یا واپس جدہ سے ریاض آتے ہوئے؟ ر ہنمائی فرمائیں۔ یہ وضاحت کردو ں کہ میرا یہ جدہ کا سفر اپنی ذاتی ضرورت کے لیے ہے، عمرے کے لیے نہیں ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ"میقات"سے گزرنے والے شخص پر میقات سے پہلے احرام باندھنا اس وقت ضروری ہوتا ہے جب اس کا ارادہ حرم جانے کا ہو، اگر کسی شخص کا ارادہ حرم کا نہ ہو، بلکہ حل یا آفاق جانے کا ہو، اور اسے میقات کے اندر سے گزرنا پڑے تو اس پر احرام باندھنا ضروری نہیں ہوتا۔لہذاصورتِ مسئولہ میں سائل کا ذاتی ضرورت کے تحت جدہ جاتےاورآتے وقت عمرہ کی نیت نہ ہو ، (اگرچہ راستے میں میقات سے گزرنایا طائف میں بس تبدیل کرنی پڑے) تو اس پر عمرہ کرنا شرعاً لازم نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی درر الحكام شرح غرر الأحكام: (‌دخل ‌كوفي البستان لحاجة فله دخول مكة بلا إحرام وميقاته البستان كالبستاني) بستان بني عامر موضع داخل الميقات خارج الحرم فإذا دخله لحاجته لا يجب عليه الإحرام لكونه غير واجب التعظيم فإذا دخله التحق بأهله ويجوز لأهله دخول مكة غير محرم لكن إن أراد الحج فميقاته البستان أي جميع الحل الذي بين البستان والحرم كالبستاني (ولا شيء عليهما) أي البستاني، ومن دخله (إن أحرما من الحل ووقفا بعرفات) لأنهما أحرما من ميقاتهما اهـ (دخل مكة بلا إحرام لزمه حج أو عمرة وصح منه) أي مما لزمه بسبب دخول مكة بغير إحرام اھ(کتاب الحج، ج:1، ص:255، ناشر: دار احیاء الکتب العربیۃ)-
وفی الدر المختار: (‌دخل ‌كوفي) أي آفاقي (البستان) أي مكانا من الحل داخل الميقات (لحاجة) قصدها ولو عند المجاوزة على ما مر، ونية مدة الاقامة ليست بشرط على المذهب (له دخول مكة غير محرم ووقته البستان، ولا شئ عليه) لانه التحق بأهله كما مر، وهذه حيلة لآفاقي يريد دخول مكة بلا إحرام.(و) يجب (على من دخل مكة بلا إحرام) لكل مرة (حجة أو عمرة)اھ(باب الجنایات،ص:171، ناشر: سعید)-
وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق: (قوله: فلو ‌دخل ‌كوفي البستان لحاجة له دخول مكة بغير إحرام، ووقته البستان) ؛ لأنه لم يقصد أولا دخول مكة، وإنما قصد البستان فصار بمنزلة أهله حين دخله وللبستاني أن يدخل مكة بغير إحرام للحاجة فكذلك له والمراد بقوله ووقته البستان جميع الحل الذي بينه وبين الحرم قالوا: وهذه حيلة الآفاقي إذا أراد أن يدخل مكة بغير إحرام فينوي أن يدخل خليصا مثلا فله مجاوزة رابغ الذي هو ميقات الشامي والمصري المحاذي للجحفة، ولم أر أن هذا القصد لا بد منه حين خروجه من بيته أولا، والذي يظهر هو الأول اھ(کتاب الحج، ج:3، ص:52، ناشر: دار الکتاب الاسلامی)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
بشیر احمد جمعہ عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 85224کی تصدیق کریں
0     259
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات