حدود و قصاص

بیوی سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے اگر بچہ ضائع ہو گیا تو کیا خاوند پر اس کی دیت آئے گی؟

فتوی نمبر :
81137
| تاریخ :
0000-00-00
عقوبات / حدود و سزا / حدود و قصاص

بیوی سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے اگر بچہ ضائع ہو گیا تو کیا خاوند پر اس کی دیت آئے گی؟

کیا فرماتے ہے علماء کرام اس مسئلہ میں کہ ایک عورت چھ ماہ کے حمل سے تھی کہ شوہر نے اُس کے ساتھ ہمبستری کر لی، جس سے عورت کی طبیعت خراب ہوگئی، ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر معلوم ہوا کہ عورت کو مسلسل پانی آ رہا ہے، اور حمل کو ضائع کرنا پڑےگا، کیونکہ بچہ بھی انتہائی کمزور ہے، جس کا بچنا بھی مشکل ہے، جس پر تمام لوگوں مثلا بیوی اور اُس کے والدین اس کے علاوہ عورت کے سسر اور ساس کی رضامندی سے حمل کو ضائع کر دیا گیا، لیکن شوہر راضی نہ تھا بالآخر وہ بھی راضی ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ شوہر پر اس کے فعل کی وجہ سے بچہ ضائع ہونے کی صورت میں دیت آئے گی یا نہیں؟ اور اگر آئےگی تو کتنی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورت مسئولہ میں شوہر کے جماع سے بچے کا ضیاع نہیں ہوا، بلکہ بعد میں ڈاکٹر کو کہہ کر اس کو ضائع کروا دیا گیا ہے، اور اس میں بھی اسقاط سے قبل شوہر کے اذن کو شامل نہیں کیا گیا، اس لئے شوہر پر کچھ لازم نہیں، البتہ اس کی حرکت سے پانی جاری ہوا جو بعد میں جا کر بچے کے ضیاع کی صورت میں ظاہر ہوا ،اس پر لازم ہے کہ اپنی بے احتیاطی پر بصدق دل توبہ استغفار کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى الفتاوى الهندية؛ إذا ضرب بطن امرأة حامل مسلمة أو كافرة فألقت جنينا ميتا حرا ذكرا كان أو أنثى فعلى عاقلته الغرة وهي عبد أو أمة أو فرس قيمته خمسمائة درهم اھ (6/ 34)۔
وفيها ايضا: وفي فتاوى النسفي سئل عن مختلعة وهي حامل احتالت لإسقاط العدة بإسقاط الولد قال إن أسقطت بفعلها وجبت عليها غرة ويكون ذلك للزوج كذا في المحيط اھ (6/ 35)۔ والله أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
وقاص احمدمشتاق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 81137کی تصدیق کریں
0     1202
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • زنا بالجبر میں ڈی این اے ٹیسٹ - DNA Test - کے ثبوت کی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   حدود و قصاص 0
  • زنا بالجبر کی صورت میں گناہگار ہونے نہ ہونے کی تفصیل

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قتلِ عمد میں مکرِہ (مجبور کنندہ)پر قصاص کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کیا حضورؐ سے بذات خود کسی مجرم کو قتل کرنا یا ہاتھ کاٹنا ثابت ہے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کیا حدود آرڈنینس میں تبدیلی کے مرتکب دائرۂ اسلام سے خارج شمار ہوں گے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • زانی کو از خود قتل کرنا

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • کسی کے قتل کا بظاہر سبب بننے کی ایک صورت اور اس کا حکمِ شرعی

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قصاص سے متعلق شبہ اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • قتل عمد کی ایک صورت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 1
  • آنکھ ضائع کرنے کی جنایت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • مقتول کی دیت معاف کرنے کا اختیار کس کو ہے؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 2
  • ڈپریشن کی وجہ سے بچہ کو قتل کرنے والی ماں کیلیے حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • چچا زاد بھائیوں کا اپنی چچا زاد بہن کو قتل کرنے کی صورت میں دیت کا حکم

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
  • بیوی سے ہمبستری کرنے کی وجہ سے اگر بچہ ضائع ہو گیا تو کیا خاوند پر اس کی دیت آئے گی؟

    یونیکوڈ   حدود و قصاص 0
Related Topics متعلقه موضوعات