رشوت

آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
80278
| تاریخ :
2024-12-29
معاملات / مالی معاوضات / رشوت

آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟

میں سرکاری ملازم ہوں، آرڈرز بنانا آفیسر کا کام ہے، لیکن وہ مجھ سے آرڈرز بنواتا ہےاور اپنی پوسٹ کے دوسرے کام مجھ سے کرواتا ہے جو کہ میرا کام نہیں ہے، لیکن میں کرنے پر مجبور ہوں، نہ کروں گا تو وہ تنگ کرے گا، میری اے سی آر خراب کر دے گا،اس طرح میری ترقی میں مسئلہ بنے گا، نوکری بھی جا سکتی ہے، میں اپنا کام بھی کرتا ہوں اور آفیسر کا بھی، اب آفیسر رشوت لیتا ہے اور کچھ رقم یونٹ کے ملازمین میں بانٹتا ہے، وہ رقم لینا کیسا ہے، جو کام میں اپنی پوسٹ سے بڑھ کر کر رہا ہوں(آفیسر کا کام) اس کی مد میں یہ رشوت کا ملنے والا حصہ رکھ سکتا ہوں یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہوکہ رشوت لینا دینا دونوں از روئے شرع ناجائز اور حرام ہے، اس کےمتعلق احادیث مبارکہ میں سخت قسم کی وعیدیں وارد ہوئی ہیں، حتی کہ ایک حدیث شریف میں ہے کہ ” رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنم میں ہونگے “ لہذا صورت مسئولہ میں مذکور آفیسر کےلئے رشوت کا لین دین کرنا اور پھر اسے ملازمین میں تقسیم کرنا ہردو امورسے اجتناب لازم ہے،جبکہ سائل محکمہ کی طرف سے مذکور آفیسر کاکام کرنے کا پابند نہ تو ایسی صورت میں اس آفیسر کا اپنا کام سائل سے کرانا جائز نہیں ،تاہم اگر ملازمت کو نقصان پہنچنے کے اندیشے کی وجہ سے سائل مجبور ا اس کے کام کرتاہوتو زبردستی اس اضافی کام لینے کا وبال اورگناہ اس آفیسر پر ہوگا ، لیکن اس کے باوجود سائل کا رشوت کے حرام مال سے اس کاعوض وصول کرنا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
سعید اللہ لطیف عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 80278کی تصدیق کریں
0     17
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میڈیسن کمپنیوں کی طرف سے ڈاکٹرزکے لئے کمیشن مقررکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • استاد کا شاگرد کو امتحان میں کامیاب کرانے پر تحفہ لینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • سرکاری نوکری لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   اسکین   رشوت 0
  • کمپنی کا وینڈر بننے کیلئے کمیشن دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • میڈیکل کی سیٹ حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • زمین نام کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • نوکری کے حصول کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • بل پاس کرانے کیلئے مجبوراً رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کرکٹ میچ جیتنے والی ٹیم کا ڈبل پیسے لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے حق کی وصولی کیلئے کیا رشوت دی جاسکتی ہے ؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کیا ٹھیکیداروں کاکام لینے کے لئے بنا کچھ بولے ہیڈ کلرک کو کچھ فیصد دینارشوت ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اپنے جائز کام کے لئے آفیسرکو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اضافی رقم دیکر گیس وبجلی کے کنکشن جلد لگوانے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت اور کمیشن میں کیا فرق ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • گورمنٹ کی ملازمت کے حصول کے لئے رشوت دینے اور لینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • امتحان میں کامیابی کیلئے پیسے دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آفیسر کے ذمہ کاموں کے کرنے پر اس کی جانب سے دی گئی رشوت سے حاصل کردہ رقم لینا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کسی دوسری کمپنی میں اپنا مال بیچنے کے لئے وہاں کے بندوں کو کمیشن دینے کاحکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • کمپنی ملازم کا کمپنی کا مال فروخت کرنے پر خریدار سے کمیشن کا مطالبہ کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • آڈر لینے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • پیسے دے کر ملازمت حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • جن سے رشوت لی ہے اگر ان کا انتقال ہوجائے تو کیا کرنا چاہیے ؟

    یونیکوڈ   انگلش   رشوت 0
  • ملازمت حاصل کرنے کیلئے رشوت دینا

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • اچھی ملازمت کے حصول کے لیے افسران بالا کو رشوت دینے کا حکم

    یونیکوڈ   رشوت 0
  • رشوت دے کر سرکاری نوکری حاصل کرنا

    یونیکوڈ   رشوت 0
Related Topics متعلقه موضوعات