احکام عمرہ

عمرہ میں تھوڑے سے بال کاٹنے کے بعد احرام سے نکلنے پر دم لازم ہوگا؟

فتوی نمبر :
70313
| تاریخ :
2024-01-14
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

عمرہ میں تھوڑے سے بال کاٹنے کے بعد احرام سے نکلنے پر دم لازم ہوگا؟

عمرہ کے بعد قینچی سے خود ہی تھوڑے سے بال کاٹے اکثر لوگ وہاں اس طرح بال کاٹ رہے ہوتے ہیں مجھے پتہ نہیں تھا کہ بال زیادہ یا کم کاٹنا واجب ہے واپس آنے پہ معلوم ہوا کہ بال زیادہ کاٹنے تھے ، اس صورت میں دم دینا پڑے گا یا روزے رکھ لوں ؟یا دوبارہ حرم میں جاکر بال کاٹنے ہیں ؟ میں ابھی سعودیہ عربیہ میں مقیم ہوں مکہ سے 900 کلومیٹر دور۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ عمرہ کے احرام سے نکلنے کے لئے پورے سر کے بال منڈوانا سنت اور ایک چوتھائی کے بقدر بال کاٹنا واجب ہے ، بغیر حلق یا قصر کئے محض احرام کی چادریں اتارنے سے شرعاً احرام کھولنا شمار نہ ہوگا ، لہٰذا اگر سائل نے یقین یا غالب گمان کے مطابق پورے سر کے بالوں میں سے ایک چوتھائی کے بقدر بال کاٹ لئے ہوں تو اس کے بعد اس کے لئے احرام سے نکلنا شرعاً درست تھا، تاہم اگر وہ قصر کے لئےمطلوبہ مقدار بال کاٹنے سے قبل ہی حدود ِحرم سے نکل چکا ہو اور یہ سوچ کر کے کہ وہ احرام سے نکل چکا ہے ، اس نے منافی احرام افعال ( خوشبو لگانا یا سلے ہوئے کپڑے پہننا وغیرہ ) کا ارتکاب بھی کرلیا ہو تو ایسی صورت میں اس پر ایک دم کی ادائیگی کرتے ہوئے حدودِ حرم میں حلق یا قصر کا اہتمام کرنا لازم ہوگا ۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی بدائع الصنائع : أما الأول فالحلق أو التقصير واجب عندنا إذا كان على رأسه شعر لا يتحلل بدونه، (الی قولہ) فدل أن الحلق أو التقصير، واجب، لكن الحلق أفضل؛ لأنه روي أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - «دعا للمحلقين ثلاثا، وللمقصرين مرة واحدة (الی قولہ) وأما مقدار الواجب، فأما الحلق فالأفضل حلق جميع الرأس لقوله عز وجل {محلقين رءوسكم} [الفتح: 27] ، والرأس اسم للجميع. (الی قولہ) ولو حلق بعض الرأس، فإن حلق أقل من الربع لم يجزه، وإن حلق ربع الرأس أجزأه، ويكره . أما الجواز فلأن ربع الرأس يقوم مقام كله في القرب المتعلقة بالرأس كمسح ربع الرأس في باب الوضوء. (الی قولہ) وأما الكراهة فلأن المسنون هو حلق جميع الرأس لما ذكرنا، وترك المسنون مكروه، الخ ( ج۲، ص۱۴۰۔۱۴۱، کتاب الحج ط۔دارالکتب )۔
و فی ردالمحتار : قال في اللباب: واعلم أن المحرم إذا نوى رفض الإحرام فجعل يصنع ما يصنعه الحلال من لبس الثياب والتطيب والحلق والجماع وقتل الصيد فإنه لا يخرج بذلك من الإحرام، وعليه أن يعود كما كان محرما، ويجب دم واحد لجميع ما ارتكب ولو كل المحظورات، وإنما يتعدد الجزاء بتعدد الجنايات إذا لم ينو الرفض، ثم نية الرفض إنما تعتبر ممن زعم أنه خرج منه بهذا القصد لجهله مسألة عدم الخروج، وأما من علم أنه لا يخرج منه بهذا القصد فإنها لا تعتبر منه. اهـ ( ج۲ ، ص۵۵۳ ، کتاب الحج ، ط۔سعید )۔
و فیہ ایضاً : وأما حلق العمرة فلا يتوقت بالزمان إجماعا هداية،الخ (ج۲ ، ص۵۵۴ ، کتاب الحج ، ط۔سعید )۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد صدیق سردار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 70313کی تصدیق کریں
0     1863
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات