وقف

یونیورسٹی میں بنی ہوئی مسجد (مصلی )ختم کرنا

فتوی نمبر :
69393
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

یونیورسٹی میں بنی ہوئی مسجد (مصلی )ختم کرنا

السلام علیکم!مفتی صاحب ہماری یونیورسیٹی میں دس سال سے زیادہ عرصے سے مسجد موجود تھی ،جہاں پچھلے دس سالوں سے باجماعت نماز ہورہی تھی اور یہ مسجد پچھلے وائس چانسلر جناب ۔۔۔۔۔ صاحب کی اجازت سے بنی تھی،موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر۔۔۔۔ کی اہلیہ ۔۔۔۔نے اس مسجد کو ختم کرکے کلاس بنادیا ہے اور وہاں مخلوط محفلیں چل رہی ہیں اور لڈو وغیرہ بھی مخلوط محفل میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے ،وہاں چپلیں پہن کر لوگ جارہے ہیں،برائے کرم اس حوالے سے شرعی رہنمائی فرمادیں اور وائس چانسلر کے حوالے سے کیا شرعی حکم ہے وہ بھی بتادیں،جزاک اللہ۔
نوٹ:سائل سے رابطہ کرنے کے بعد معلوم ہواکہ مذکور جگہ باقاعدہ مسجد کیلئے وقف نہیں کی گئی تھی بلکہ وہاں عارضی طورپر یونیوسٹی انتظامیہ کی اجازت سے نمازوں کی ادائیگی کاسلسلہ جاری کیاتھا جبکہ وائس چانسلر کی اہلیہ نے وہ ختم کرکے کلاس بنادیاہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں ذکر کردہ تفصیل کے مطابق اگر مذکور جگہ باقاعدہ مسجد کیلئے وقف نہ کی گئی ہو بلکہ وہا ں عارضی طور پریونیوسٹی انتظامیہ کی اجازت سے نمازوں کی ادائیگی کاسلسلہ جاری تھا تواسے یونیوسٹی کی ضرورت کے پیش نظر کلاس میں تبدیل کرنے میں حرج نہیں ، تاہم مرد وزن کی مخلوط محفلیں (خواہ کہیں پربھی ہوں )قائم کرکے شرعی احکامات کو پامال کرنا ناجائز عمل ہے ، اس لئے اس سے اجتناب لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی البحرالرائق: (قوله ومن جعل مسجدا تحته سرداب أو فوقه بيت وجعل بابه إلى الطريق وعزله أو اتخذ وسط داره مسجدا وأذن للناس بالدخول فله بيعه ويورث عنه)اھ (5/271)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
احمداللہ مولاداد عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 69393کی تصدیق کریں
0     309
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات