(+92) 0317 1118263

طلاق

تین طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
68184
| تاریخ :
2023-10-01

تین طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ میں" سہیل "نے اپنی بیوی صبا کنول کو طلاق دے دی ہے اور میرے تین بچے ہیں ، واقعہ کچھ اس طرح ہوا کہ میں سو رہا تھا تو میری بیوی نے مجھے اٹھایا اور پانی بھرنے کا سختی سے کہا ، میں نیند میں تھا تو مجھے غصہ آگیا اور میں نے غصہ میں اسے تین مرتبہ طلاق دے دی ہے ، اب میری بیوی میرے گھر سے چلی گئی ہے اور بچے اس بار ے میں پریشان ہوگئے ہیں اور میں بھی ندامت کر رہا ہوں ، اب میں اس گناہ کا کفارہ اٹھانے کو تیار ہوں اور اپنے بچوں کی کفالت اور بیوی کے ساتھ دوبارہ رہنا چاہتا ہوں ، براہِ مہربانی مجھے شرعی طور پر فتویٰ چاہیے کہ میں کیا کروں؟ شکریہ۔
نوٹ: سائل نے طلاق دیتے ہوئے یہ الفاظ "میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"کہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسؤلہ میں سائل نے جب اپنی بیوی مسماۃ صبا کو مذکور الفاظ"میں تمہیں طلاق دیتا ہوں"تین دفعہ کہہ دیے تو اس سے سائل کی بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی ہے ، اب رجوع نہیں ہوسکتا اور حلالہ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، لہذا دونوں پر لازم ہے کہ میاں بیوی والے تعلقات ہرگز قائم نہ کریں ، ورنہ دونوں سخت گناہ گار ہونگے ، جبکہ عورت ایامِ عدت گزارنے کے بعد اپنی مرضی سے دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ۔
اور حلالہ شرعیہ یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے علیحدگی اور عدتِ طلاق گزارنے کے بعد بغیر کسی شرط کے کسی دوسر ے مسلمان شخص سے اپنا عقد ِ نکاح کرے ، چنانچہ اگر وہ دوسرا شخص بھی اس سےایک مرتبہ ہمبستری (جوکہ حلالہ شرعیہ کےتحقق لئے ضروری ہے )کے فورا ً بعد یا ازدواجی زندگی کے کچھ عرصہ بعد طلاق دیدے یا بیوی سے پہلے شوہر کا انتقال ہوجائے ، بہر صورت اسکی عدت گزرنے کے بعد وہ پہلے شوہر کے عقدِ نکاح میں آنا چاہے اور پہلا شوہر بھی اسے رکھنے پر رضامند ہو تو نئے مہر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ عقدِ نکاح کرکے باہم میاں بیوی کی حیثیت سے زندگی بسر کرسکتے ہیں ، تاہم حلالہ اس شرط کے ساتھ کرنا کہ زوج ثانی نکاح کے بعد طلاق دے تاکہ زوج اول کیلئے عورت دوبارہ حلال ہوجائے مکروہ تحریمی ہے اور احادیث مبارکہ میں ایسا عمل کرنے والوں کو ملعون قرار دیا گیا ہے ، البتہ بغیر شرط کے بلاشبہ جائز اور درست ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

قال اللہ تعالیٰ: فَإِنْ طَلَّقَهَا فَلَاتَحِلَّ لَهُ مِنْ بَعْدُ حَتَّى تَنْكِحَ زَوْجًا غَيْرَهُ
(البقرۃ:230)۔
و فی الدر المختار: کرر لفظ الطلاق وقع الکل، و ان نوی التاکید دین
و فی رد المحتار: قولہ و ان نوی التاکید دین: ای وقع الکل قضاء اھ(3/293)۔
و فی الھندیۃ: و ان کان الطلاق ثلاثا فی الحرۃ و ثنتین فی الامۃ لم تحل لہ حتی تنکح زوجا غیرہ نکاحا صحیحا و یدخل بھا ثم یطلقھا او یموت عنھا اھ (1/473)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حمزہ نفیس خان عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 68184کی تصدیق کریں
0     57
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1409 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 789 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1461 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 1983 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 906 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 675 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1956 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1037 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 332 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 239 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 391 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 648 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 240 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 969 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1794 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1356 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1171 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 916 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1266 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 737 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 741 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 703 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 430 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 518 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 406