مروجہ بینکاری

کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

فتوی نمبر :
67281
| تاریخ :
0000-00-00
جدید فقہی مسائل / بینکاری / مروجہ بینکاری

کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

کمرشل بینک کا dividend (نفع) جائز ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال واضح نہیں ہے کہ کمرشل بینک کے "ڈیوڈنڈ" سے کیا مراد ہے تاکہ اسی کے مطابق جواب دیا جاتا ،تاہم معاشیاتی اصطلاح میں "ڈیوڈنڈ" ان شیئرز پر ملنے والے منافع کو کہا جاتا ہے جو مارکیٹ میں خرید و فروخت اور کاروبار کے بجائے ، اس کمپنی کے کاروبار سے ہونے والے منافع میں شرکت کی غرض سے خریدے جاتے ہیں،لہذا اگر سائل کے سوال کا منشاء بھی یہی ہو تو اس کا حکم یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ یا کسی بھی بینک کے ذریعہ شیئرز کی خرید و فروخت درجِ ذیل شرائط کے ساتھ شرعاً جائز اور اس سے حاصل ہونے والا نفع حلال ہے۔
1: جس کمپنی کے شیئرز خریدنا مقصود ہے اس کا اصل کاروبار حلال ہو ،ناجائز اور حرام اشیاء جیسے شراب بنانے کی فیکٹری نہ ہو اور اس کمپنی کا کاروبار سود پر مبنی نہ ہو۔
2: اس کمپنی کے کچھ منجمد اثاثے وجود میں آچکے ہوں ،رقم صرف نقد شکل میں نہ ہو۔
3: اگر کمپنی سود کا لین دین کرتی ہو تو اس کی سالانہ میٹنگ میں سود کے خلاف آواز اٹھائی جائے۔
4: جب منافع تقسیم ہو ، اس وقت جتنا نفع کا حصہ سودی ڈپازٹ سے حاصل ہوا ہو ،اس کو بلانیتِ ثواب صدقہ کر دے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد طلحہ سرتاج عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 67281کی تصدیق کریں
0     522
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • اے ٹی ایم کیلئے دکان کرایہ پر دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مروجہ بینکاری 0
  • سودی بینکوں میں کرنٹ اکاؤنٹ کھلوانے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • ایم سی بی بینک میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ریٹائرڈ بینکر کے گھر رشتہ ڈالنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک اپلیکشن کے استعمال پر کیش بیک کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • حکومتی سبسڈی اسکیم کے تحت یو بی ایل بینک سے گاڑی خریدنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • Engaging in conventional banks documents

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • سود کی رقم سے کنورزن (Conversion )فیس اداء کرنا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کمرشل بینک کی ڈیوڈنڈ(منافع کی ایک صورت) کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ایم سی بی بینک کے میچول فنڈ میں انویسٹمنٹ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 1
  • سودی بینک میں ’’سیونگ اکاؤنٹ‘‘ کُھلوانا- کریڈٹ کارڈ کے استعمال کرنے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • میزان بینک سے گھر بنوانے اور سولر پینل لگوانےکا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • غیر مسلم ممالک میں مورگیج پر گھر خریدنے کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک میں منافع کے لئے رقم رکھوانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • نیشنل بینک کے "اعتماد ماہانہ بچت اکاؤنٹ" کے منافع کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • سیونگ اکاؤنٹ میں ملنے والی سودی رقم کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • اسٹیٹ بینک میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   انگلش   مروجہ بینکاری 0
  • عام بینکوں کی لیزنگ کے بارے میں شرعی حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • ”البرکہ، المیزان ، الفلاح “کے ذریعہ کار لیزنگ کا حکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • بینک سے لیز پر گاڑی خریدنے میں کیا شرائط ہیں؟

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • کاروبار کی غرض سے بینک سے قرض لینا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • گاڑی خریدنے کےلئے بینک سے سودی قرض لینا-نمازِ جمعہ کا طریقہ اور اس کو چھوڑنے والے کاحکم

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
  • دوست کے پیسے کوسود کے عوض معاف کروانا

    یونیکوڈ   مروجہ بینکاری 0
Related Topics متعلقه موضوعات