پراویڈنٹ فنڈ

کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

فتوی نمبر :
66500
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پراویڈنٹ فنڈ

کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

ترجمہ : میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں کمپنی اپنی پرافٹ کا (5)فیصد شئیر کرتی ہے ،اور اس اماؤنٹ کو بینک میں رکھنے کی وجہ سے اس پر سود بھی بنتا ہے ،لیکن جب وہ ہمیں ملتے ہیں تو کمپنی بتا دیتی ہے کہ سود کتنا ہے تو اس سود کے پیسوں کا کیا مصرف ہونا چاہیئے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں سائل کی کمپنی اگر مذکور رقم ملازمین میں تقسیم کرنے کے بجائے از خود سودی بینک وغیرہ میں رکھواکر اس پر سود وصول کرے اور اپنےمجموعی فنڈ میں شامل کر نے کے بعد سود سمیت رقم ملاز مین میں تقسیم کرے تو ملازمین کیلئے اگر چہ مذ کو ساری رقم اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہے، البتہ جب کمپنی سود ی رقم کی تعیین کر کے ملازمین کو بتلا دے تو ایسی صورت میں ملازمین کیلئے بہتر ہے کہ اتنی رقم اپنے استعمال میں لانے کے بجائے صدقہ کردیں ۔
جبکہ کمپنی کا سودی ادارہ میں رقم رکھوا کر اس پر سود لیناپھر اسےاپنے ملازمین میں تقسیم کرنا شرعاً ناجائز و حرام ہے جس کی وجہ سے کمپنی کے مالکان گناہ گار ہوں گے ،لہٰذا کمپنی مالکان کو آئندہ اس طرح کے حرام کاموں سے اجتناب لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في مشكوة المصابیح : عن جابر رضي الله عنه قال: لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم أكل الربا وموكله وكاتبه وشاهديه وقال: «هم سواء »رواه مسلم (ج 1 ص 244) ۔
و في رد المحتار: والحاصل أنه إن علم أرباب الأموال وجب رده عليهم، وإلا فإن علم عين الحرام لا يحل له ويتصدق به بنية صاحبه اه (ج 99/5)۔
وفى بذل المجهود :صرح الفقهاء بان من اكتسب مالا بغير حق، فاما اذا كان عند رجل مال خبيث، فاما ان ملكه بعقد فاسد، او حصل له بغير عقد ولا يمكنه ان يرده إلى مالكه ويريد أن يدفع مظلمته عن نفسه، فليس له حیلة الاان يدفعه إلى الفقراء اه (ج 1 / ص 359)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حشمت علی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 66500کی تصدیق کریں
1     708
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گریجویٹی فنڈ میں میراث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فند کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 2
  • پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم نکلواکر حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ میں کٹوتی جبری اور نفع اختیاری ہو تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد سے قرض رقم لے کر قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پروایڈنٹ فنڈ کی ایک خاص صورت کے متعلق حکمِ

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • انٹرسٹ کے ساتھ ملنے والے پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • Ruling on provident fund

    یونیکوڈ   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم پر جو اضافہ لگتا ہے، اسے استعمال میں لاناکیسا ہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ اختیاری سے حاصل شدہ اضافی رقم کو کن مدات میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کے مد میں کاٹی جانے والی رقم پر اضافی رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات