پراویڈنٹ فنڈ

جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

فتوی نمبر :
44208
| تاریخ :
جدید فقہی مسائل / جدید معاشیات / پراویڈنٹ فنڈ

جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

میں ایک سرکاری ملازم اور ہماری تنخواہ سے ہر ماہ لازماً ایک مخصوص رقم GPF کی مد میں کاٹی جاتی ہے جو ہمارے نام کے GPF اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے ,اس پر سالانہ پرافٹ بھی دیا جاتا ہے. لیکن وہ رقم 45 یا 50 سال کی عمر سے پہلے نہیں نکلوا سکتے اگر اس سے پہلے نکلوائی جائے تو قرض کے طور پر دی جاتی ہے اور ماہانہ کٹوتی کے علاوہ قرض لی گئی رقم کی قسط بھی کاٹی جاتی ہے.
1. کیا اس پر پرافٹ لینا جائز ہے؟
2. کیا اس رقم پر زکوٰۃ کی ادائیگی کی جائے گی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جی پی فنڈ کی دو قسمیں ہیں (۱) جبری (۲) اختیاری
جبری جی پی فنڈ میں ملازم کی تنخواہ سے جورقم ماہ بماہ کاٹی جاتی ہے ،اور اس پر ہر ماہ جو اضافہ محکمہ اپنی طرف سے کرتا ہے، پھر مجموعہ پر جور قم سالانہ بنام سود جمع کرتا ہے ، شرعاً ان تینوں رقموں کا حکم ایک ہی ہے ، اور وہ یہ کہ یہ سب رقمیں در حقیقت ملازم کی تنخواہ ہی کا حصہ ہیں، اگر چہ سود یا کسی نام سے دی جائیں، لہذا املازم کے لئے یہ لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز اور درست ہے ، اور جب یہ رقمیں ملازم کے قبضہ میں آجائیں تو ان پر سال پورا ہونے پر ڈھائی فیصد کے حساب سے زکوٰۃ کی ادائیگی بھی لازم ہے، البتہ ملازم کے قبضہ میں آنے سے پہلے اس پر اس کی زکوۃ لازم نہیں۔
جبکہ جی پی فنڈ کی دوسری قسم اختیاری ہے جس میں ملازم اپنی مرضی اور اختیار سے رقم کٹواتا ہے ، اس پر جو رقم محکمہ بنام سود دے گا اس کا لینا اور اپنے استعمال میں لانا جائز نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے اس دوسری قسم میں چونکہ تشبہ بالر با کے ساتھ سود خوری کا ذریعہ بنالینے کا خطرہ بھی ہے ، اس لئے اس رقم کو وصول ہی نہ کیا جائے یا وصول کر کے بغیر نیتِ ثواب کسی مستحقِ زکوۃ کو صدقہ کر دیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في البحر الرائق: (والاجرة لا تملك بالعقد (إلى قوله) بل بالتعجيل أو بشرطه او بالاستيفاء أو بالتمكن) يعنى لا يملك الاجرة إلا بواحد من هذا الأربعه والمراد أنه لا يستحقها المؤجر إلا بذلك اھ (۷/۳۰۰) -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمدفیصل ابوبکر عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 44208کی تصدیق کریں
0     999
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • گریجویٹی فنڈ میں میراث کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ پر گزشتہ سالوں کی زکوۃ کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فند کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 2
  • پراویڈنٹ فنڈ اور ڈی ایس پی فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم نکلواکر حج پر جانے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ میں کٹوتی جبری اور نفع اختیاری ہو تو کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی اضافی رقم اور اس کی زکوٰۃ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • کمپنی کے منافع میں سے ملازمین کو پانچ فیصد دینا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 1
  • پراویڈنٹ فنڈ کی مد سے قرض رقم لے کر قربانی کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پروایڈنٹ فنڈ کی ایک خاص صورت کے متعلق حکمِ

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • انٹرسٹ کے ساتھ ملنے والے پراویڈنٹ فنڈ کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • Ruling on provident fund

    یونیکوڈ   انگلش   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • جی پی فنڈ کی رقم پر جو اضافہ لگتا ہے، اسے استعمال میں لاناکیسا ہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ اختیاری سے حاصل شدہ اضافی رقم کو کن مدات میں استعمال کیا جاسکتاہے؟

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
  • پراویڈنٹ فنڈ کے مد میں کاٹی جانے والی رقم پر اضافی رقم وصول کرنا

    یونیکوڈ   پراویڈنٹ فنڈ 0
Related Topics متعلقه موضوعات