احکام عمرہ

حج تمتع کرنے والا عمرہ کرنے کے بعد میقات سے باہر جاسکتا ہے یا نہیں؟

فتوی نمبر :
61776
| تاریخ :
2023-01-15
عبادات / حج و عمرہ / احکام عمرہ

حج تمتع کرنے والا عمرہ کرنے کے بعد میقات سے باہر جاسکتا ہے یا نہیں؟

ایک شخص حجِ تمتع کے ارادہ سے اشہرِحج میں عمرہ کرنے اور حلق کے بعد حدود ِمیقات سے باہر جاسکتا ہے؟ ایّامِ حج میں وہ سیدھا منیٰ میں پہنچنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے، اور قدرت بھی رکھتا ہے ؟ کیا بامرِ مجبوری یہ کیا جاسکتا ہے ، اور کوئی بھی صورت ممکن نہیں امید ہے وضاحت سے جواب مرحمت فرمائیں گے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ متمتع شخص اگر افعالِ عمرہ (طواف، سعی اور حلق یا قصر) کی ادائیگی سے فارغ ہو جائے تو اس پر احرام کی تمام پابندیاں ختم ہو جاتی ہیں، چنانچہ اس کے بعد کسی عذر کی وجہ سے اس کے لیے میقات سے باہر نکلنے میں تو کوئی حرج اور مضائقہ نہیں ، اور اگر وہ اپنے وطن کے علاوہ کسی دوسری جگہ کا سفر کرے اور پھر واپسی پر میقات سے حج کا احرام باندھ کر حج کی ادائیگی کرے تو ایسا کرنے سے اس کا " حجِ تمتع " بھی درست ادا ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الموطأ لامام مالک : عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ؛ أَنَّهُ كَانَ يَقُولُ: مَنِ اعْتَمَرَ فی أَشْهُرِ الْحَجِّ فی شَوَّالٍ، أَوْ ذِي الْقِعْدَةِ ، أَوْ ذِي الْحِجَّةِ، قَبْلَ الْحَجِّ. ثُمَّ أَقَامَ بِمَكَّةَ حَتَّى يُدْرِكَهُ الْحَجُّ، فَهُوَ مُتَمَتِّعٌ، إِنْ حَجَّ. وَعَلَيْهِ مَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ. فَإِنْ لَمْ يَجِدْ ، فَصِيَامُ ثَلاَثَةِ أَيَّامٍ فی الْحَجِّ، وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعَ اھ 3/499)۔
و فی الدر : باب التمتع (هو) لغة من المتاع والمتعة وشرعا (أن يفعل العمرة أو أكثر أشواطها فی أشهر الحج) اھ (2/535)۔
و فیه أیضاً : (حل من عمرته فیها) أي الأشهر (وسكن بمكة) أي داخل المواقيت (أو بصرة) أي غير بلده (وحج) من عامه (متمتع) لبقاء سفره(ولو أفسدها ورجع من البصرة) إلى مكة (وقضاها وحج لا) يكون متمتعا اھ (2/542)۔
و فی بدائع الصنائع : فأما إذا عاد إلى غير أهله بأن خرج من الميقات ولحق بموضع لأهله القران والتمتع كالبصرة مثلا أو نحوها، واتخذ هناك دارا أو لم يتخذ، توطن بها أو لم يتوطن ثم عاد إلى مكة، وحج من عامه ذلك، فهل يكون متمتعا؟ ذكر فی الجامع الصغير أنه يكون متمتعا، ولم يذكر الخلاف، وذكر القاضي أیضاً أنه يكون متمتعا فی قولهم وذكر الطحاوي أنه يكون متمتعا فی قول أبي حنيفة، وهذا وما إذا أقام بمكة ولم يبرح منها سواء اھ (2/171)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 61776کی تصدیق کریں
0     1121
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • بغیر احرام کے مکہ میں داخل ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • دوران عمرہ حیض آجائے تو عورت کیا کرے؟

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • نامحرم عورت کے نام سے نفلی عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • جدہ سے ریاض یا دمام جانا ہو تو عمرے کاحکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • احرام باندھنے کے بعد اگرائرپورٹ پر روک لیاجائے توکیاکرناہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • رضاعی بھتیجے کے ساتھ حج یا عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • باون سالہ خاتون کا اکیلے عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 1
  • ماسک لگاکر عمرہ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • عورت کا اپنے بارہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • بزنس ویزے پر عمرہ کرناجائزہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   احکام عمرہ 0
  • ہیئر ٹرانسپلانٹ کروانے کے بعد عمرہ میں حلق کیسے کروائے

    یونیکوڈ   اسکین   احکام عمرہ 0
  • کیا عمرہ پر جانے سے حج فرض ہوجاتا ہے؟

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • سفرِ عمرہ میں نمازیں قصر پڑھیں گے یا پوری ؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرہ رسیدہ خاتون کا بغیر محرم عمرہ کے سفر پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عورت کا بغیر محرم عورتوں کی جماعت کے ساتھ عمرہ کیلئے جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • عمرے کے طواف کے دوران پیشاب کے قطرے آنے کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام کی حالت میں کس طرح کی چپل پہن سکتے ہیں؟

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • قطروں کی بیماری کی وجہ سے احرام کے نیچے انڈر ویئر پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • مقروض شخص کا قرض ادائیگی سے قبل عمرہ کرنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • بیوی کا شوہر سے عمرہ کا خرچہ مانگنا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Ruling on trimming or cutting the hair beyond the boundary of Haram

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • دورانِ عدت عمرہ کی ادائیگی کا حکم

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • Going for Umrah on a lottery drawn by the working place

    یونیکوڈ   انگلش   احکام عمرہ 0
  • عورت کا چودہ سالہ بیٹے کے ساتھ عمرہ پر جانا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
  • احرام میں کچھ دیر کیلئے ممنوعہ چپل پہننا

    یونیکوڈ   احکام عمرہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات