(+92) 0317 1118263

طلاق

بیوی سے الگ رہنے کی وجہ سے طلاق واقع ہوگی ؟

فتوی نمبر :
60904
| تاریخ :
2022-11-28

بیوی سے الگ رہنے کی وجہ سے طلاق واقع ہوگی ؟

ایک صاحب کی عمر( 62) سال ہے ،عرصہ چار سال سے بیوی سے تعلق نہیں ہے ، بول چال بھی بند ہے ، اور ازدواجی تعلق بھی نہیں ، پچھلے پانچ مہینے سے گھر میں بھی نہیں رہتے ، مسجد میں رہتے ہیں ، گھر سے کوئی تعلق نہیں ہے ، طلاق دینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اور کافی دفعہ اظہار کر چکےہیں ، ایسی صورت میں نکاح باقی رہے گا ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ محض طلاق کا ارادہ کرنے سے شرعاً کوئی طلاق واقع نہیں ہوتی ، جب تک کہ باقاعدہ الفاظِ طلاق کی ادائیگی نہ کی گئی ہو ، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکور شخص کا صرف طلاق دینے کا ارادہ تھا ، تو اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، جبکہ اس شخص کا اپنی بیوی سے عرصہ 4 سال سے بغیر کسی عذر کے لا تعلقی اور کنارہ کشی اختیار کرنا شرعاً جائز نہیں ، جس سے اجتناب لازم ہے.

مأخَذُ الفَتوی

کما فی صحیح مسلم : عن ابی هريرة رضي الله عنه ،قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : إن الله عز وجل تجاوز لامتی عما حدثت بہ انفسھا مالم تعمل او تکلم بہ (۷۸/۱) ۔
و فی رد المحتار : (قوله و لا يبلغ مدة الإيلاء)و يؤيد ذلك أن عمر - رضي الله تعالى عنه - لما سمع في الليل امرأة تقول: فواللہ لولا الله تخشى عواقبه لزحزح من هذا السرير جوانبه فسأل عنها فإذا زوجها في الجهاد ، فسأل بنته حفصة : كم تصبر المرأة عن الرجل: فقالت أربعة أشهر ، فأمر أمراء الأجناد أن لا يتخلف المتزوج عن أهله أكثر منها ، و لو لم يكن في هذه المدة زيادة مضارة بها لما شرع الله تعالى الفراق بالإيلاء فيها.اھ (3/203) ۔
و فیھا ایضاً : (قوله و ركنه لفظ مخصوص) هو ما جعل دلالة على معنى الطلاق من صريح أو كناية فخرج الفسوخ على ما مر، و أراد اللفظ و لو حكما ليدخل الكتابة المستبينة و إشارة الأخرس و الإشارة إلى العدد بالأصابع في قوله أنت طالق هكذا كما سيأتي. و به ظهر أن من تشاجر مع زوجته فأعطاها ثلاثة أحجار ينوي الطلاق و لم يذكر لفظا لا صريحا و لا كناية لا يقع عليه اھ (3/230) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
حماد منظور عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 60904کی تصدیق کریں
0     42
متعلقه فتاوی
( view all )
تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم 10592 1406 بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟ 41387 789 ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟ 25910 1461 تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟ 33249 1983 کیادل میں طلاق دینے سے طلاق ہوجاتی ہے؟ 39341 906 پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟ 21747 675 طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟ 57411 1956 اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟ 33757 1037 حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم 57895 332 بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی " 57261 239 "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا 57254 390 واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق 41326 647 موبائل پر طلاق دینے کا حکم 51159 240 بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا 57292 969 لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم 51146 1794 گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم 51330 1355 تمہیں چھوڑتا ہوں کہنے سے طلاق کا حکم 58029 1171 وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟ 51438 916 بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم 58002 1266 طلاق کی دھمکی سے نکاح کا حکم 13532 737 قسم کھائی میں ساری زندگی تم سے قربت نہیں کرونگا 31462 741 چھوڑدیا کنایہ ہے یا صریح؟ 51325 703 کورٹ کی طرف سے شوہر کو طلاق کےایک لیٹر کا حکم 60317 430 بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار 60319 518 بدعقیدہ و بدکردار شوہر سے طلاق یا خلع لینا 60185 406