السلام علیکم!
کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر ایک جگہ مسجد کے بیت الخلاء کے لئے وقف ہو تو اس جگہ کو فلاحی ادارے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں؟
واضح ہوکہ جو جگہ ایک مرتبہ کسی خاص جہت کے لئے وقف کردی جائے تو اسے کسی دوسرے مقصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی،لہذا صورتِ مسئولہ میں مسجد کے بیت الخلاء کے لئے وقف کی ہوئی جگہ کو فلاحی ادارے کے لئے استعمال کرنا جائز نہ ہوگا،جس سے احتراز لازم ہے۔
کمافی الدر المختار: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة ووجوب العمل به فيجب عليه خدمة وظيفته أو تركها لمن يعمل الخ
وفی الشامیة: صرح في الخيرية أيضا أي فإذا قال: وقفت على أولادي الذكور يصرف إلى الذكور منهم بحكم المنطوق، وأما الإناث فلا يعطى لهن لعدم ما يدل على الإعطاء إلا إذا دل في كلامه دليل على إعطائهن فيكون مثبتا لإعطائهن اھ(4/433)۔