وقف

کیا مدرسے کے اندر دعوت کرنا اور مہمانوں کا دعوت کھانا درست ہے؟

فتوی نمبر :
41223
| تاریخ :
معاملات / امانات / وقف

کیا مدرسے کے اندر دعوت کرنا اور مہمانوں کا دعوت کھانا درست ہے؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام و مفتیانِ عظام مسئلہ ذیل میں کہ میں ایک ایسے مدرسے میں مدرس ہوں ، جس میں شورائی نظام ہے,اکثر امور شوری ہی طے کرتا ہے ، حل طلب امر یہ ہے کہ مدرسے میں وقتا فوقتاً کھانے پینے کی دعوت ہوتے ہیں، جو کہ جامعہ کے مہتم ، اساتذہ، یا شوری میں کسی ایک جانب سے ہوتے ہیں، چنانچہ یہ دعوت خاص ہوتے ہیں، مدرسے کے عملہ ، اساتذہ، و شوری کے لئے ، بسا اوقات دعوت کرنے والا گوشت یا زنده بکری، چاول وغيره دے جاتا ہے جس میں دیگر اخراجات مثلاً مرچ ، مصالحہ ، نمک ، آٹا، برتن وغیرہ جامعہ کے استعمال ہوتے ہیں اور کبھی کبھار دعوت کرنے والا اپنے کسی اور دوست احباب کو بھی اس دعوت کے موقع پر مدرسے میں بلا لیتا ہے ، جو کہ جامعہ کے عملہ ، و شوری کے سوا ہوتے ہیں ۔ کیا اس طرح مدرسے کے اندر دعوت کرنا صحیح ہے ؟ کیا ایسے دعوت کا کھانا درست ہے ؟ نیز اس کے جواز کی کیا صورتیں ہیں ؟ واضح ہو کہ یہ تمام امور جامعہ کے مہتمم ، ناظم خوراک ، شوری و دیگر عملہ کے رضا مندی و محبت سے ہوتے ہیں -

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر چندہ دہندگان کی طرف سے صراحۃً یا عرفاً اجازت ہو کہ اہلِ مدرسہ کے مہمان بھی اس میں سے استعمال کر سکتے ہیں ، اور مدرسہ کا ضابطہ بھی اس کی اجازت دیتا ہو، تو مدرسہ میں اگر کبھی اس طرح کی نجی دعوت ہو ، اور اس میں شرکت کر لی جائے ، اور ساتھ میں ایک دودوست باہر سے بھی شامل ہو جائیں،تو اس کی شرعاً گنجائش ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في الدر المختار: شرط الواقف كنص الشارع أي في المفهوم والدلالة اھ (4/ 433)-
و في قانون العدل والانصاف: شرائط الواقف معتبرة اذا لم تخالف الشرع اھ (ص: ۳۴)-
و في الإسعاف فى أحكام الأوقاف: ويتحرى في تصرفاته النظر للوقف والغبطة لأن الولاية مقيدة به اھ (ص: 56)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
جنید الرحمن سکھروی عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 41223کی تصدیق کریں
0     472
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مکان وقف کرنے کی صورت میں پڑوسی شفعہ کرسکتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 1
  • مسجد کا پانی گھر میں استعمال کرسکتے ہیں یا نہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 3
  • مرحوم کے وقف کرنے کے بعد ورثاء کاموقوفہ زمین پر قبضہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • اہلِ میت کے لیے کمیٹی کی شکل میں کھانے پینے کا انتظام کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   وقف 0
  • واقف کا مقرر کردہ متولی اور مہتمم کو تبدیل کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   وقف 2
  • محکمہ اوقاف کو دی ہوئی زمین میں وراثت کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی وقف جگہ میں خرید و فروخت کے لئے اسٹال لگانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ٹرسٹ کو کون کون سی مد کی رقم دے سکتے ہیں

    یونیکوڈ   وقف 0
  • زانی شخص کے بنائے ہوئے مسجد میں نماز پڑھنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کی جگہ پر مدرسہ بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • بے اولاد خاتون کا اپنا مکان ٹرسٹ کو دینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد بننے کے بعد اسے فروخت کردینے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مسجد کی رقم کاوربار میں لگانا

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مدرسے کی وقف زمین کو فروخت کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کے غیر آباد ہونے کے بعد اس کی اشیاء کو دوسری نئی مسجد میں صرف کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • عیدگاہ کے لیے وقف شدہ زمین میں اسی سال بعد پوتے کے لئے وراثت کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • اکھاڑہ کے لئے وقف کی گئی زمین کو مسجد کا حصہ بنانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • ایک مسجد کا چندہ دوسری مسجد میں خرچ کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • میت کمیٹی سے متعلق حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • قبرستان سے سبز گھاس کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مدرسہ سے لیا گیا قرض واپس ادا کرنے کیلئے مدرسہ پر زمین فروخت کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 0
  • مہتمم کا مدرسہ کی رقم اور اشیاء ذاتی استعمال میں لانا

    یونیکوڈ   وقف 0
  • موقوفہ مسجد منہدم کرکے پارک بنانے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
  • کیا بلڈنگ کے نیچے مسجد بنانا جائز ہے؟

    یونیکوڈ   وقف 1
  • مسجد کی بجلی سے موبائل ری چارج کرکے باکس میں کچھ رقم ڈالنے کا حکم

    یونیکوڈ   وقف 0
Related Topics متعلقه موضوعات