میں نے کئی اعمال، دعائیں اور وظائف سونے سے پہلے کی جمع کی ہیں مختلف ذرائع سے، (انٹرنیٹ، کتابوں، بزرگوں سے) اور انہیں ایک جگہ اکھٹے کیا ہے عمل کرنے کی غرض سے، میں یہ محسوس کرتا ہوں کہ ساری مستند ہیں، میں نے آپ کی نظرِ ثانی کیلئے فائل منسلک کی ہے، کیا میں یہ ساری دعائیں اور اعمال خود عمل میں لا سکتا ہوں؟
کیا میں یہ پیپر اپنی فیملی اور دوستوں میں بانٹ سکتا ہوں عمل کرنے کی غرض سے؟ اگر کوئی بھی دعا یا وظیفہ حذف کرنا ہو تو برائے مہربانی مجھے اس کے بارے میں بتادیجیے۔ جزاکم اللہ خیراً!
مسنون دعاؤں اور وظائف کی مستند کتابیں جن کو معتبر علماء نے لکھا ہے، جیسے“علیکم بسنتی“مؤلفہ مولانا مفتی عبد الحكيمؒ صاحب،”حصن حصین “ مؤلفہ امام محمد بن محمؒد الجزری،”مؤمن کا ہتیار“مولفہ مولانامحمد یونسؒ پالنپوری اور”مناجاتِ مقبولہ“ مؤلفہ حکیم الامہ مولانا اشرف علیؒ صاحب وغیرہ موجود ہیں، لہٰذا انہی کتابوں کو خود عمل میں لاکر، دوسروں کو بھی ان کی ترغیب دینی چاہیے، تاہم آسانی کی خاطر فقط سونے سے پہلے کے مسنون اعمال اور دعائیں جن کوسائل نے جمع کیا ہے ، ان کو پڑھنا اور فیملی ممبران اور دوستوں میں تقسیم کرنا بھی درست ہے، البتہ اس مجموعہ میں جو اضافہ سائل نے کیا ہے مثلاً”بسم الله“ اکیس مرتبہ اور دیگر چند ادعیہ کو مختلف مقدار میں پڑھنا، اگر یہ معتبر علماء کے تجربہ کی بنا پر لکھا ہو تو اس پر بھی عمل درست ہے، ورنہ فقط دعا ہی پر عمل کافی رہے گا۔