علمی معلومات

”مفتی“اور ”مبلّغ“ میں فرق اور مبلغ کے لیے شرائط

فتوی نمبر :
32834
| تاریخ :
آداب / تعلیم و تعلم / علمی معلومات

”مفتی“اور ”مبلّغ“ میں فرق اور مبلغ کے لیے شرائط

السلام علیکم! ”مفتی“اور ”مبلغ“ میں کیا فرق ہے؟ ”مبلغ“بنے کی شرائط کیا ہیں؟ ”مبلغ“بنے کے لئے کوئی کتاب ارشاد فرمائیں؟ جزاک اللہ خیراً

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مبلغ“ دین کے کسی بھی شعبہ کی بات، چاہے وہ فضائل کے بارے میں ہو یا مسائل کے بارے میں، اس کو دوسروں تک پہنچانے اور اس کی تبلیغ کرنے والے کو کہتے ہیں اور یہ ذمہ داری کوئی بھی مسلمان جو درج ذیل شرائط پر پورا اترتا ہو، انجام دے سکتا ہے۔
جبکہ”مفتی“اس وسیع النظر کثیر المطالعہ اور احوالِ زمانہ سے واقف عالم کو کہتے ہیں، جو معاشرہ کو عملی زندگی میں حلال حرام، جائز ناجائز سے متعلق شرعی حکم سے آگاہی دیتا ہے اور یہ بھی اعلیٰ درجہ کی تبلیغ ہے۔
تاہم ”مبلغ“ کی شرائط یہ ہیں:-
1-عالم ہو، جن امور کی وہ تبلیغ کرتا ہے ان کے متعلق اسے بنیادی باتوں کا علم ہو۔
2-تبلیغ سے مقصود رضاءِ الٰہی اور دینِ اسلام کی سربلند ہو۔
3-اپنے مامورین و متعلقین کیساتھ شفقت اور نرمی سے پیش آئے۔
4-دورانِ تبلیغ اگر اسے کوئی تکلیف اور اذیت پہنچے تو اس پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے۔
5-جن باتوں کی وہ تبلیغ کرتا ہے، ان پر خود بھی عمل پیرا ہو۔

مأخَذُ الفَتوی

کما في اصول الافتاء وآدابه: قال ابن الصلاح رحمه الله تعالىٰ: ومن شأنه أن يكون عالما بالفقه، خبيرا بأصول الفقه، عارفا بأدلة الأحكام تفصيلا، بصيرا بمسالك الأقيسة والمعاني، تام الارتياض في التخريج والاستنباط قيما بإلحاق ما ليس بمنصوص عليه في مذهب إمامه بأصول مذهبه وقواعده، ولا يعرى عن شوب من التقليد له، لإخلاله ببعض العلوم والأدوات المعتبرة في المستقل. (ص:129)
وفي الفتاوى الهندية: الأمر بالمعروف يحتاج إلى خمسة أشياء، أولها: العلم لأن الجاهل لا يحسن الأمر بالمعروف. والثاني: أن يقصد وجه الله تعالى وإعلاء كلمته العليا. والثالث: الشفقة على المأمور فيأمره باللين والشفقة. والرابع أن يكون صبورا حليما. والخامس: أن يكون عاملا بما يأمره كي لا يدخل تحت قوله تعالى {لم تقولون ما لا تفعلون} [الصف: 2] اھ (5/353)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 32834کی تصدیق کریں
0     949
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • ایک صاع کی مقدار - صاع کا وزن کتنا ہوتا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 5
  • علیہ السلام ، رضی اللہ عنہ اور رحمہ اللہ میں فرق

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • قرآن کریم کی تلاوت میں ’’شد‘‘اور’’مد‘‘ کا لحاظ نہ کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مقدس اوراق کو کس طرح تلف کیا جائے؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • عبادت اور اخلاق کی اہمیت

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • تکبیر اولی کسے کہتے ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 2
  • خواتین کو انٹرنیٹ کے ذریعہ تعلیم دینا

    یونیکوڈ   اسکین   علمی معلومات 0
  • مجذوب کسے کہتے ہیں؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • "یہ تقویٰ ہے اوروہ فتویٰ ہے" کا مطلب

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کتنا علمِ دین حاصل کرنا فرض ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • عذاب اور امتحان میں فرق کیسے ہو؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا "رحمةالله علیه" کا جملہ اولیاء کے علاوہ عام مومنین کو بھی کہا جاسکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا شیطان بھی فرشتوں میں شامل ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کشف کے ذریعہ معلومات کا شرعی حکم

    یونیکوڈ   انگلش   علمی معلومات 0
  • ’’ لاإلہ إلا اللہ اشرف علی رسول اللہ‘‘ کی حقیقت

    یونیکوڈ   علمی معلومات 3
  • تقلید کی تعریف

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • علم وہبی ،علم لدنی کی تشریح اور تکبیرات تشریق کا حکم

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • قر آ نی معلومات

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا مسلمانوں کامسجد سے باہر دین کی بات کرنا خلاف سنت ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ائمہ احناف میں کس امام کے قول کو ترجیح دی جاۓگی

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کبیرہ گناہ کے، بغیرتوبہ معاف نہ ہونے اور ایک حدیث کے درمیان تعارض کا دفعیہ

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کیا ’’موت کا منظر‘‘ معتبر کتاب ہے؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 1
  • کیاباپ کے کافر ہوجانے سے بیٹا سید ہونے سے نکل جاتا ہے ؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • ظن غالب کا معیار کیا ہوگا؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
  • کسی حکمِ شرعی کے بارے میں قولِ امام اور حدیث میں تعارض کی صورت میں امام کا قول حجت ہوگا یا صحیح حدیث؟

    یونیکوڈ   علمی معلومات 0
Related Topics متعلقه موضوعات