میرا نام مبارک خان ہے میں اپنے ہونے والے بچے کا نام’’ محمد مھجع مبارک‘‘ رکھنا چاہتا ہوں۔ ۱ ایسا نام رکھنا کیسا ہے؟۲ لفظ؟مھجع؟ کے معنی کیا ہیں؟ ۳ کیا واقعۃً حضرت مھجع رضی اللہ عنہ جنگ بدر میں شہید ہونے والے پہلے صحابی ہیں؟ ۴ میرے ہونے والے بچے کے حق میں دعائے خیر فرمائیں؟
حضرت مہجع ’’رضی اللہ عنہ‘‘ بدری صحابی ہیں جو غزوۃ بدر میں شریک ہوئے اور شہداء بدر میں سب سے پہلے شہید ہونے والے صحابی بنے، جبکہ عربی زبان میں اس کا معنی ’’فرمانبردار‘‘ کے آتے ہیں اس لئے مذکور نام رکھنا بلاشبہ جائز اورباعث برکت ہے۔
کما فی الہندیۃ: أحب الاحب الاسماء الی اللہ تعالٰی عبداللہ وعبد الرحمٰن لکن التسمیۃ بغیر ہذہ الاسماء فی ہذا لزمان أولٰی، لان العوام یصغّرون ہذہ الاسماء للنداء والتسمیۃ باسم یوجد فی کتاب تعالٰی کالعلی والکبیر والرشید والبدیع جائزۃ لانہ من الاسماء المشترکۃ ویراد فی حق العباد غیر ما یراد فی حق اللہ تعالٰی کذا فی السراجیۃ فی الفتاوٰی: التسمیۃ باسم لم یذکر اللہ تعالٰی فی عبادہ ولا ذکرہ رسول اللہﷺ ولا استعملہ المسلمون تکلمو فیہ، والأولی ان لا یفعل کذا فی المحیط (۵/ ۳۶۲)
وفی مصنف ابن ابی شیبہ قال: حدثنا عبد الرحیم بن سلیمان عن عبداللہ بن عتبہ عن القاسم بن عبد الرحمٰن قال: کان اول من افشی القرآن بمکۃ من فی رسول اللہﷺ عبداللہ بن مسعودؓ واول من بنی مسجدًا صلی فیہ عمار بن یاسرؓ واول من أذّن بلالؓ، واول من رمی السہم فی سبیل اللہ سعد بن مالکؓ و اول من قتل من المسلمین مہجع و اول من عدا بہ فرسہ فی سبیل اللہ المقدادؓ و اول حیّ ادّوا الصدقۃ من قبل انفسہم بنو عذرہ، وأوّل حیّ الفوا مع رسول اللہ ﷺ جہینہ (باب ما فعل من فعلہ جلد ۱۹ / ۵۲۶)